Interview MCQs Islamic Study MCQs

درخت لگاناصدقہ جاریہ ہے۔یہ ایک ۔۔۔۔۔۔۔ہے۔

  • قرآن
  • حدیث
  • مقولہ
  • ان میں سے کوئی نہیں
  • B
  • آخری نبی ﷺ نے فرمایا " اگر کوئی مسلمان کسی درخت کا پودا لگاتا ہے اور اُس درخت سے کوئی انسان یا جانور کھاتا ہے تو لگانے والے کیلئے وہ صدقہ جاریہ ہوتا ہے(صحیح البخاری حدیث نمبر 6012)"

View More Details >>
Computer MCQs Interview MCQs

گُوگل کے کتنے صفحات ہیں؟

  • ایک
  • دو
  • تین
  • چار
  • A
  • گُوگل کا ہیڈ آفس کیلیفورنیا ، امریکا میں ہے۔لیری پیج اور سرجی برِن نے 1996 میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کیلئے ایک پروجیکٹ شروع کیا جس کا نام بیک رب تھا۔جس کی ترقی یافتہ شکل گُوگل ہے۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

عمران خان کو کس تحریک سے وزارتِ عظمی سے ہٹایا گیا؟

  • تحریک عدم تعاون
  • تحریک عدم اعتماد
  • تحریک عدم دلچسپی
  • تحریک بغاوت
  • A
  • تحریک عدم اعتما د ایک آئینی تحریک ہے۔اس تحریک کی مدد سے مجلس شوری کی اکثریت وزیر اعظم کے عہدہ سے ہٹا سکتی ہے۔تحریک عدم اعتماد پاکستان کے آئین 1973 کے آرٹیکل 95 کے تحت پیش کی جاتی ہے۔قومی اسمبلی میں کُل نشستوں کی تعداد 342 ہے۔تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے کم از کم 172 ووٹ درکار ہوتے ہیں۔سابقہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد 8 مارچ 2022 کو قومی اسمبلی میں جمع کروائی گئی۔تحریک عدم اعتماد کیلئے ووٹنگ 10 اپریل 2022 کو ہوئی اور تحریک عدم اعتماد کے حق میں 341 میں سے 174 ووٹ ڈالے گئے۔اور اسطرح سابقہ وزیر اعظم عمران خان کو وزارتِ عظمی کا عہدہ چھوڑنا پڑا۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs

موٹر وہیکل آرڈیننس کے کِس سیکشن کے تحت بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا جُرم ہے؟

  • سیکشن صفر
  • سیکشن ون
  • سیکشن ٹو
  • سیکشن تھری
  • d
  • صوبائی موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 کےسیکشن 3 تحت کوئی بھی شخص بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے کسی بھی عوامی مقام پر گاڑی / بائیک / موٹر وہیکل وغیرہ نہیں چلا سکتا۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

دوسری گول میز کانفرنس کب منعقد ہوئی؟

  • 1928
  • 1929
  • 1930
  • 1931
  • d
  • کُل تین گول میز کانفرنسز منعقد ہوئیں۔جن میں پہلی گول میز کانفرنس 12 نومبر 1930 کو منعقد ہوئی۔ دوسری گول میز کانفرنس 7 ستمبر 1931 کو منعقد ہوئی اور تیسری گول میز کانفرنس 17 نومبر 1932 کو منعقد ہوئی۔

View More Details >>
Computer MCQs Interview MCQs

گُو گل ایک ـــــــــ ہے۔

  • سرچ انجن
  • سافٹ ویئر
  • ہارڈ ویئر
  • موبائل ایپلیکیشن
  • a
  • گُوگل ایک سرچ انجن ہے جسے 4 ستمبر 1998 کو لیری پیج اور سرجی برِن نے متعارف کروایا۔لیری پیج کا تعلق امریکا اور سرجی برِن کا تعلق رُوس سے ہے۔گُوگل ایک امیریکن بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی ہے۔گُوگل کے موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سُندر پشائی ہے۔

View More Details >>
Everyday Science MCQs Interview MCQs Medical MCQs

ٹی بی انسانی جسم کے کس عُضو کو متاثر کرتی ہے؟

  • دل کو
  • دماغ کو
  • ٹآنگوں کو
  • پھیپھڑوں کو
  • d
  • ٹی بی، ٹیوبر کلوسز کا مخفف ہے۔یہ جراثیموں سے پھیلنے والی بیماری ہے۔متاثرہ شخص جب چھینکتا ہے، تھوکتا ہے ، بولتا ہے یا کھونسی کرتا ہے تو یہ ییماری ہوا کے ذریعے ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہو سکتی ہے۔یہ بیماری پھیپھڑوں کے علاوہ دماغ، گردوں اور ریڑھ کی ہڈی پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔ٹی بی کو 24 مارچ 1882 کو ڈاکٹر رابرٹ کُچ نے تشخیص کیا۔

View More Details >>
International Affairs MCQs Interview MCQs

اُسامہ بن لادن کوایبٹ آباد میں ڈھونڈنے میں کس نے سی آئی اے کی مدد کی؟

  • ڈاکٹر مجیب الرحمن
  • ڈاکٹر شکیل آفریدی
  • ڈاکٹر عبدالقدیر خان
  • ڈاکٹر عبدالمالک
  • B
  • ڈاکٹر شکیل آفریدی نے ایبٹ آباد میں ایک جعلی ہیپاٹائیٹس کی ویکسین کی مہم چلائی۔جس میں اِس نے ویکسینیشن کو بنیاد بنا کر لوگوں کے ڈی این اے حاصل کئے تاکہ ڈی این اے کی مدد سے اُسامہ بن لادن کی موجودگی کو کنفرم کیا جا سکے۔ڈاکٹر شکیل آفریدی کی مخبری پر سی آئی اے نے 2 مئی 2011 کو ایبٹ آباد میں آپریشن کر کے اُسامہ بن لادن کو قتل کیا۔سی آئی آے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کا مخفف ہے۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

جنرل الیکشن 1937 انڈیا کتنے صوبوں میں منعقد کیا گیا؟

  • 07
  • 11
  • 15
  • 19
  • B
  • جنرل الیکشن 1937انڈیا کے 11 صوبوں میں منعقد کیا گیا۔یہ الیکشن فروری 1937 میں شروع ہوا اور مارچ 1937 میں ختم ہوا۔اس جنرل الیکشن میں تین سیاسی پارٹیوں نے حصہ لیا جس میں آل انڈیا مسلم لیگ، یونینسٹ پارٹی اور انڈین نیشنل کانگریس شامل ہے۔اس الیکشن میں آل انڈیا مسلم لیگ کو 109 نشستوں پر کامیابی ملی، یونینسٹ پارٹی کو 101 نشستوں پر کامیابی ملی اور انڈین نیشنل کانگریس کو707 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی۔

View More Details >>
Interview MCQs Islamic Study MCQs

نبی ﷺ کے دندان مبارک کس غزوہ میں شہید ہوئے؟

  • غزوہ احد
  • غزوہ بدر
  • غزوہ خندق
  • غزوہ خیبر
  • a
  • غزوہ احد ہجری کیلنڈر کےمطابق7 شوال 3 ہجری کو لڑا گیا۔جبکہ عیسوی کیلنڈر کے مطابق 23 مارچ 625 عیسوی کو لڑا گیا۔اس جنگ میں مسلمانوں کی تعداد 700 تھی جبکہ کفار کی تعداد 3000 تھی۔اس جنگ میں کفار کی جانب سے کمانڈر ابو سفیان جبکہ مسلمانوں کی جانب سے نبی ﷺ تھے۔اس جنگ میں حمزہ رضی اللہ تعالی عنہ بھی شہید ہوئے۔ اس جنگ / غزوہ میں آپ ﷺ نے علی رضی اللہ تعالی عنہ کو ایک تلوار عنایت کی جو کہ ذوالفقار کے نام سے مشہور ہے۔

View More Details >>