- چشمہ
- دیر
- کلام گورام
- وادی کاغان
- B
-
لواری پاس چترال کو دِیر سے ملاتا ہے۔لواری پاس کو لواری ٹاپ بھی کہا جاتاہے۔لواری پاس / لواری ٹاپ ہندو کش خیبر پختونخواہ میں واقع ہے۔لواری درہ کی لمبائی 10.4 کلومیٹرز ہے۔درہ لواری / لواری پاس سطح سمندر سے 3118 میٹرز کی بلندی پر واقع ہے۔
2023
All Solved Past Papers 2023 are included in this section. All Solved MCQs of 2023 of All Departments, All Posts and All Testing Services are also included in this section of ETEST Academy’s Website.
فیس بُک کا پُرانا نام کیا تھا؟
- فیس میش
- فیس میٹا
- فیس واش
- ان میں سے کوئی نہیں
- a
-
فیس بُک کو ایک امریکن مارک زکر برگ نے متعارف کروایا۔ فیس بُک کو بنیادی طور پر 28 اکتوبر 2003 کو فیس میش کے نام سے متعارف کروایا گیا ۔ فیس بک کا پرانا نام فیس میش ہے۔ اس پُرانے نام فیس میش کو 4 فروری 2004 کو فیس میش سے بدل کر فیس بُک کر دیا گیا۔
پنجاب کے پہلے وزیر اعلی کون تھے؟
- نواب افتخار حسین خان ممدوت
- محمد علی بوگرہ
- محمد علی جوہر
- لیاقت علی خان
- a
-
آپ 15 اگست 1947 سے لیکر 25 جنوری 1949 تک وزیر اعلی پنجاب رہے۔آپ کا تعلق آل انڈیا مسلم لیگ سے تھا۔اس وقت پنجاب کے موجودہ وزیر اعلی مریم نواز شریف ہیں جن کا تعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ہے۔آپ پنجاب کی20ویں وزیر اعلی ہیں۔
خانکی ہیڈ ورکس / بیراج کس دریا پر تعمیر کیا گیا ؟
- دریائے راوی
- دریائے جہلم
- دریائے جہلم
- دریائے چناب
- d
-
خانکی ہیڈ ورکس دریائے چناب پر گوجرانوالہ ، پنجاب میں قائم کیا گیا۔اس ہیڈ ورکس / بیراج کو 1889 میں برطانوی حکومت نے قائم کیا۔یہ بیراج پاکستان کے پرانے بیراجوں میں سے ایک بیراج ہے۔
کمپیوٹر میموری کی کتنی اقسام ہیں؟
- 01
- 02
- 03
- 04
- B
-
کمپیوٹر میموری کی دو اقسا م ہیں جن میں پرائمری میموری اور سیکنڈری میموری شامل ہیں۔پرائمری میموری میں ریم اور رَوم آجاتے ہیں جبکہ سیکنڈری میموری میں ہارڈ ڈسک، سی ڈی، ڈی وی ڈی، یو ایس بی وغیرہ شامل ہیں۔
ہجری کیلنڈر کے مطابق پاکستان کب معرض وجود میں آیا؟
- 1365 ہجری
- 1366 ہجری
- 1367 ہجری
- 1368 ہجری
- B
-
ہجری کیلنڈر کے مطابق پاکستان 27 رمضان المبارک 1366 ہجری کو معر ض وجود میں آیا۔ عیسوی کیلنڈر کے مطابق پاکستان 14 اگست 1947 کو معرض وجود میں آیا۔
نوبل پرائز کتنی کیٹگری میں دیا جاتا ہے؟
- 05
- 06
- 07
- 08
- B
-
نوبل پراز کُل چھ کیٹگری میں دیا جاتا ہے جن میں فزکس، کیمسٹری، ادب، فزیالوجی / میڈیسن،معاشیات اور امن شامل ہیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو کب قائم کیا گیا؟
- 1947
- 1950
- 1955
- 1960
- B
-
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو یکم جولائی 1950 کو قائم کیا گیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا پُرانا نام سینٹرل بورڈ آف ریونیو (سی بی آر) تھا جِسے ایف بی آر ایکٹ-2007 کے تحت جولائی 2007 میں سینٹرل بورڈ آف ریونیو (سی بی آر) سے تبدیل کر کے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کر دیا گیا۔ایف بی آر کا بنیادی طور پر کام تمام افراد اور کاروباری اداروں سے ٹیکس اکٹھا کرنا ہے۔ایف بی آر کے موجودہ چیئرمین عاصم احمد ہیں۔
ایف آئی اے ایکٹ کو کب منظور کیا گیا؟
- 1972
- 1973
- 1974
- 1975
- C
-
ایف آئی اے ، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کا مخفف ہے۔ایف آئی اے ایکٹ کو1974 میں پارلیمنٹ آف پاکستان نے منظور کیا۔ ایف آئی اے کی بنیاد 13 جنوری 1975 کو ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں رکھی گئی۔ایف آئی اے ایک وفاقی ادارہ ہے۔ایف آئی اے کے ڈرائریکیٹر جنرل کی تعیناتی وفاقی حکومت کرتی ہے۔ایف آئی اے کے موجودہ ڈی جی کا نام محسن بٹ ہے۔ایف آئی اے کا پرانا نام ایس پی ای تھا۔ایس پی ای ،سپیشل پولیس اسٹیبلشمنٹ کا مخفف ہے۔
قرآن مجید کی کس سورہ میں قبلہ تبدیل ہونے کے احکامات نازل ہوئے؟
- سورہ جن
- سورہ الرحمن
- سورہ البقرہ
- سورہ الناس
- C
-
اے پیغمبر ہم تمھارا آسمان کی طرف منہ اٹھانا دیکھ رہے ہیں۔سو ہم تم کو اسی قبلہ کیطرف جس کو تم پسند کرتےہو ، منہ کرنے کا حکم دیں گے تو اپنا منہ مسجد حرام (خانہ کعبہ) کی طرف پھیر لو۔اور تم لوگ جہاں ہوا کرو (نماز پڑھنے کے وقت) اسی مسجد کی طرف منہ کر لیا کرو، اور جن لوگوں کو کتاب دی گئی ہے وہ خوب جانتے ہیں کہ (نیا قبلہ) ان کے پروردگار کی طرف سے حق ہے، اور جو کام یہ کرتے ہیں ، اللہ ان سے بے خبر نہیں۔(سورہ البقرہ آیت نمبر 144)