General Knowledge MCQs Interview MCQs

سائنس دان آئزک نیوٹن کا تعلق کس ملک سے تھا؟

  • انگلینڈ
  • روس
  • اٹلی
  • فرانس
  • a
  • آئزک نیوٹن کا تعلق انگلینڈ ، برطانیہ سے تھا۔آپ ایک ریاضی دان، ماہر فلکیات، فلاسفر اور کیمیا دان تھے۔آئزک نیوٹن نے 1665-1666 میں کشش ثقل کا قانون متعارف کروایا۔آئزک نیوٹن نے 1687 میں حرکت کے تین قوانین متعارف کروائے۔یہ قوانین پہلی بار 5 جولائی 1687 کو شائع کئے گئے۔

View More Details >>
Interview MCQs Islamic Study MCQs

امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کو کب شہید کیا گیا؟

  • 60 ہجری
  • 61 ہجری
  • 62 ہجری
  • 63 ہجری
  • B
  • امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ ہجری کیلنڈر کے مطابق 5 شعبان 4 ہجری کو مدینہ، سعودی عرب میں پیدا ہوئے اور 10 محرم 61 ہجری کو 54 سال کی عمر میں کربلا، عراق میں شہادت نوش فرمائی۔عیسوی کیلنڈر کے مطابق آپ رضی اللہ تعالی عنہ 10 جنوری 626 عیسوی کو پیدا ہوئے اور 10 اکتوبر 680 عیسوی کو شہادت نوش فرمائی۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

باغ جناح کس مشہور شہر میں واقع ہے؟

  • لاہور
  • کراچی
  • پشاور
  • کوئٹہ
  • a
  • جناح باغ کو لارنس گارڈن بھی کہا جاتا ہے۔یہ ایک مشہور پارک ہے جو لاہور میں واقع ہے۔یہ باغ 1860 میں قائم کیا گیا۔اس باغ کا نام پہلے چیف کمشنر، گورنر پنجاب، وائسرائے جون لارنس کے نام پر رکھا گیا تھا۔لارنس گارڈن کا نام 1984 میں تبدیل کر کے باغ جناح کر دیا گیا۔جناح باغ بنیادی طور پر 141 ایکڑز / 0.57 مربع کلومیٹر پر مشتمل ہے۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

یوم استحصال کشمیر کب منایا جاتا ہے؟

  • 5 ستمبر
  • 5 اگست
  • 5 اکتوبر
  • 5 نومبر
  • B
  • اگست2019 کو ایک صدارتی حکم نامے میں مودی حکومت نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کی دفعات کو ختم کر دیا۔ان دفعات کے تحت کشمیر یوں کو شہریت، جائیداد کی ملکیت اور بنیادی حقوق کے حوالہ سے خصوصی حیثیت دی گئی تھی۔اس لئے ہر سال کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی کے اظہار کیلئے 5 اگست کو یوم استحصال منایا جاتا ہے۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs

ڈراما “انار کلی “کس نے لکھا؟

  • امتیاز علی تاج
  • اشفاق احمد
  • احسان دانش
  • ان میں سے کوئی نہیں
  • a
  • امتیاز علی تاج پاکستان کے اردو زبان کے معروف مصنف اور ڈراما نگار تھے۔ر کلی ڈرامہ آپ نے 22 سال کی عمر میں لکھا لیکن یہ ڈرامہ پہلی بار 1932 میں شائع ہوا۔امتیاز علی تاج کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز بھی دیا گیا۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

ایشیا کے 14 بلند ترین پہاڑوں میں سے کتنے پاکستان واقع ہیں؟

  • 03
  • 04
  • 05
  • 06
  • C
  • یہ تمام کے تما م پانچ پہاڑ گلگت بلتستان، پاکستان میں واقع ہیں۔ان پانچ پہاڑو ں کے نام اور اونچائی درج ذیل ہے۔
    کے ٹو پہاڑ کی اونچائی 8311 میٹرز ہے۔
    نانگا پربت پہاڑ کی اونچائی 8126 میٹرز ہے۔
    گشر برم ون کی اونچائی 8080میٹرز ہے۔
    گشر برم ٹو کی اونچائی 8035 میٹرز ہے۔
    بروڑ پیک کی اونچائی 8051 میٹرز ہے۔

View More Details >>
Interview MCQs Islamic Study MCQs

وراثت سے متعلقہ احکامات کب نازل ہوئے؟

  • 3 ہجری
  • 4 ہجری
  • 5 ہجری
  • 6 ہجری
  • a
  • وراثت سے متعلقہ احکامات سورہ النساء کی کی مختلف آیات میں موجود ہیں۔دین اسلام میں وراثت سے متعلقہ تمام اصول واضح بتا دیئے ہیں۔جائیداد میں بیٹے ، بیٹی، ماں، باپ، بیوی، بہن ، بھائی تمام کا کتنا کتنا حصہ ہے۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

پاکستان کے قومی ترانہ کا دورانیہ کتنا ہے؟

  • 60 سیکنڈز
  • 70 سیکنڈز
  • 80 سیکنڈز
  • 90 سیکنڈز
  • C
  • پاکستان کے قومی ترانہ کا دورانیہ80 سیکنڈز یا ایک منٹ 20 سیکنڈز ہے۔پاکستان کے قومی ترانہ میں 3 بند (سٹینزہ) ہیں۔پاکستان کے قومی ترانہ کو ابو العصر حفیظ جالندھری نے 1952 میں لکھا اور گورنمنٹ آف پاکستان نے اس ترانہ کو 1954میں پاکستان کا قومی ترانہ قرار دیا۔پاکستان کے قومی ترانہ میں کُل الفاظ49 ہیں اور یہ تمام کے تمام الفاظ فارسی زبان کے ہیں صرف ایک لفظ پاکستان کے ترانہ میں اردو کا استمعال ہوا ہے جو "کا" ہے۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

صدر پاکستان کتنے مشیر مقرر کر سکتا ہے؟

  • 04
  • 05
  • 06
  • 07
  • B
  • صدر پاکستان آئین 1973 کے آرٹیکل 95 کے تحت 5 مشیر مقرر کر سکتا ہے۔ یہ جو مشیر مقرر کئے جائیں گے وہ وزیر اعظم پاکستان کے مشورے کے تحت کئے جائیں گے۔مشیروں کا کام متعلقہ اتھارٹی کو قانونی مشورے فراہم کرنا اور موجودہ صورتحال کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہوتا ہے۔

View More Details >>