General Knowledge MCQs Interview MCQs

کتوں کی مدد سے تلاش کو کیا کہتے ہیں؟

  • فزیکل سرچ
  • ٹیکنیکل سرچ
  • کینائن سرچ
  • ان میں سے کوئی نہیں
  • C
  • بلڈنگ کے گِر جانے کی صور ت میں یا کسی ملبے میں سے پھنسے ہوئے زندہ یا مردہ متاثرین کو نکالنے کیلئے چار طریقہ کار کی مدد سے تلاش / سرچ کی جاتی ہے۔اُن چار طریقہ کار میں ٹیکنیکل سرچ، کینائن سرچ، وائڈ سرچ اور فزیکل سرچ شامل ہیں۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs

بٹر فلائی سٹروک کیا ہوتا ہے؟

  • تیراکی کا طریقہ
  • بھاگنے کا طریقہ
  • لڑنے کا طریقہ
  • ان میں سے کوئی نہیں
  • a
  • بٹر فلائی سٹروک تیراکی کا ایک طریقہ کار ہے۔تیراکی کے چار بنیادی طریقہ کار ہیں جن میں بٹر فلائی سٹروک، بیک سٹروک، بریسٹ سٹروک اور فری اسٹائل شامل ہیں۔

View More Details >>
Interview MCQs Medical MCQs

بچے کی پیدائش کی وقت ٹی بی سے بچاؤ کیلئے کونسی ویکسین لگائی جاتی ہے؟

  • میزلز
  • بی سی جی
  • نیموکوکل
  • ان میں سے کوئی نہیں
  • B
  • بی سی جی ، بیلکس کیلمیٹ گورین کا مخفف ہے۔ بچے کے پیدا ہونے کے فورا بعد یہ ویکسین لگائی جاتی ہے تا کہ بچہ ٹیوبر کلوسز (ٹی بی) کی بیماری سے محفوظ رہ سکے اس ویکسین کا نام اس ویکسین کو دریافت کرنے والے کے نام پر رکھا گیا۔۔بی سی جی ویکسین کو 1908 سے 1921 کے دورانیہ میں دریافت کیا گیا۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs

پاکستان کا سب سے بڑا ڈیم کونسا ہے؟

  • تربیلا ڈیم
  • منگلا ڈیم
  • دیامیربھاشا ڈیم
  • ان میں سے کوئی نہیں
  • a
  • تربیلا ڈیم پاکستان کا سب سے بڑا ڈیم ہونے کے ساتھ ساتھ دنیا کا سب سے بڑا مٹی سے بنایا گیا ڈیم ہے۔ صوبہ خبیر پختونخواہ کی ڈویژن ہزارہ ضلع ہری پور میں ایک گاؤں ہے جس کا نام تربیلا ہے جہاں پر اس ڈیم کو بنایا گیا ہے اور اُسی گاؤنں کے نام کی مناسبت سے اس ڈیم کا نام تربیلا ڈیم رکھا گیا۔تربیلا ڈیم دریائے سندھ کے ساتھ ساتھ ضلع ہری پور خیبر پختونخواہ میں واقع ہے۔تربیلا ڈیم کی تعمیر کا کام 1968 میں شروع ہوا اور 1976 میں ڈیم مکمل طور پر تیار ہوا۔تربیلا ڈیم کو بنانے کیلئے ایشین انفرا سٹرکچر انویسٹمنٹ بینک اور ورلڈ بینک نے مالی طور پر معاونت فراہم کی۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs

مندرجہ ذیل میں سب سے پرانی ایجاد کونسی ہے؟

  • سائیکل
  • پنکھا
  • بیرومیٹر
  • کلاک
  • D
  • پہلا سائیکل 1817 میں کارل وون ڈریز نے ایجاد کیا۔ یہ پیڈل کے بغیر اور لکڑی کے فریم سے تیار کردہ سائیکل تھا۔ پہلا پنکھا 1886 میں ڈاکٹر سیکولر سکاٹ ویلر نے ایجاد کیا۔یہ دو پروں پر مشتمل پنکھا تھا اور یہ میز پر رکھ کر چلایا جاتا تھا۔ یہ پہلا پنکھا ڈی سی سپلائی پر چلتا تھا۔بیرومیٹر کو 1643 میں اوینجلسٹا ٹورسلی نے ایجاد کیا۔پہلا کلاک 1270 سے 1300 کے درمیان ایجاد ہوا۔یہ ایک ٹاور کلاک تھا۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

غلام محمد بیراج کا دوسرا نام کیا ہے؟

  • سکھر بیراج
  • سندھ بیراج
  • گڈو بیراج
  • کوٹری بیراج
  • D
  • یہ بیراج صوبہ سندھ میں جامشورو اور حیدر آباد کے درمیان واقع ہے۔ اس بیراج کی لمبائی 3000فٹ ہے۔اس بیراج کو دریائے سند ھ پر تعمیر کیا گیا۔ یہ ڈیم 1955 میں آپریشنل کیا گیا۔اس بیراج کا افتتاح گورنر پاکستان غلام محمد نے کیا۔کوٹری بیراج کو تعمیر کرنے مقصد یہ تھا کہ سیلاب کی صورت میں پانی کو اس بیراج سے کنٹرول کیا جا سکے۔ا س بیراج میں پانی کے خروج کیلئے 44 خارجی راستے رکھے گئے ہیں۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs

یو نائیٹڈ نیشن سیکیورٹی کونسل میں مستقل ارکان کی تعداد کتنی ہے؟

  • 05
  • 10
  • 15
  • 20
  • a
  • یونائیٹڈ نیشن سیکیورٹی کونسل ، یونائیٹڈ نیشن کا سب سے اہم حصہ ہے۔یہ حصہ / آرگن کُل 15 ممبران پر مشتمل ہوتا ہے جس میں5 ممبرز / ارکان مستقل ہوتے ہیں جبکہ 10 ممبرز / ارکان غیر مستقل ہوتے ہیں۔ غیر مستقل ممبرز کو 2 سال کیلئے رکنیت دی جاتی ہے اور 2 سال کے بعد نئے ممبر ملک کو 2 سال کیلئے شامل کر لیا جاتا ہے۔

View More Details >>
Interview MCQs Mathematics MCQs

رابعہ نے 50 میں سے 47 نمبر حاصل کئے۔فیصد ٪معلوم کریں۔

  • 90 فیصد
  • 94 فیصد
  • 98 فیصد
  • 100 فیصد
  • b
  • فیصد معلوم کرنے کا فارمولا لازمی یاد کریں۔بہت سے پیپرز اور نٹرویوز میں پوچھا جاتا ہے۔
    100X حاصل کردہ نمبر / کُل نمبرز
    Obtained Marks / Total Marks * 100
    47/50*100=94%

View More Details >>
Interview MCQs Islamic Study MCQs

دین اسلام میں زرعی پیداوار پر کونسا ٹیکس لاگو ہوتا ہے؟

  • عُشر
  • زکوۃ
  • ٹیکس
  • جزیہ
  • A
  • جو زمین بارش کے پانی سے سیراب ہوتی ہے اُس زمین میں پیدا ہونے والی فصل پر 10 فیصد عُشر ادا کیا جاتا ہے جبکہ جو زمین ٹیوب ویل، نہر یا کنویں وغیرہ سے سیراب ہوتی ہے اُس زمین میں پیدا ہونے والی فصل پر 5 فیصد عُشر ادا کیا جاتا ہے۔

View More Details >>