Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کا کیا نام ہے؟

  • لاہور
  • پشاور
  • کوئٹہ
  • کراچی
  • d
  • پاکستان کے دارالحکومت کا نام اسلام آباد ہے۔صوبہ پنجاب کے دارلحکومت کا نام لاہور ہے۔صوبہ سندھ کے دارلحکومت کا نام کراچی ہے۔صوبہ بلوچستان کے دارلحکومت کا نام کوئٹہ ہے۔صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت کا نام پشاور ہے۔صوبہ گلگت بلتستان کے دارالحکومت کا نام گلگت ہے۔آزاد جموں اینڈ کشمیر کے دارالحکومت کا نام مظفر آباد ہے۔

View More Details >>
Interview MCQs Islamic Study MCQs

نوح علیہ السلام نے کتنے سال تبلیغ کی ؟

  • 900 سال
  • 950 سال
  • 1000 سال
  • 1050 سال
  • B
  • نوح علیہ السلام کا لقب ہے۔نوح علیہ السلام کا ذکر قرآن مجید میں 43 بار آیا ہے۔نوح علیہ السلام کی 950 سال عبادت کا ثبوت قرآن مجید کی سورہ العنکبوت آیت نمبر 14 میں موجود ہے۔نوح علیہ السلام کی قوم میں پانچ نیک بزرگ / ولی اللہ گزرے، آپ ؑ کی قوم نے اِن نیک بزرگوں کے بت بنا کر اِنکی عبادت کرنا شروع کر دی۔جس پر آپ ؑ نے انھیں روکا لیکن وہ لوگ باز نہ آئے۔مختلف روایات میں ملتا ہے کہ نوح علیہ السلام نے 950 سال کی تبلیغ سے چند ایک لوگ 80،60 یا 90 لوگ ایمان لائے / مسلمان ہوئے۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs

ہِنگل ڈیم کہاں واقع ہے؟

  • پنجاب
  • بلوچستان
  • سندھ
  • خیبرپختونخواہ
  • B
  • ہنگل ڈیم ضلع لسبیلا ، بلوچستان میں واقع ہے۔یہ ایک چھوٹا ڈیم ہے جسے دریائے ہِنگل میں آنے والے سیلاب کے پانی کو سٹور کرنے کیلئے بنایا گیا۔اِس ڈیم کی اونچائی 52 میٹرز ہے۔ اس ڈیم کی انسٹالڈ کپیسیٹی 3.5 میگا واٹ ہے۔ اُس علاقہ کی مقامی ہندو کمیونٹی نے احتجاج کیا کہ اگر ہِنگل ڈیم تعمیر کیا جاتا ہے تو اُن کا تاریخی مندر جس کا نام ہنگلج ماتا ہے وہ مسمار کرنا پڑے گا۔ہندوؤں کے مندر کو بچانے کیلئے اس ڈیم کو مطلوبہ مقام سے 16 کلومیٹر دور بنانے پر دوبارہ پلاننگ کی گئی اور منظوری دی گئی۔اس کے علاوہ 2008 میں بلوچستان اسمبلی نے بھی ہنگل ڈیم بنانے کی مخالفت کی۔ اس ڈیم کو بنانے کیلئے پلاننگ، ریسرچ وغیرہ 1992 میں کی گئی لیکن ابھی تک یہ ڈیم سیاسی مخالفت ، مالی دشواری اور مزید کچھ معاملات کیوجہ سے مکمل نہیں ہو سکا۔

View More Details >>
Interview MCQs Islamic Study MCQs

اسلام میں کتنی حدود ہیں جن کی سزا قرآن و حدیث میں متعین ہے؟

  • 04
  • 05
  • 06
  • 07
  • C
  • زنا کرنا، بہتان لگانا، چوری کرنا، ڈاکہ / ڈکیتی، شراب پینا، اسلام سے پھِر جانا،
    1۔زنا کاری کی اسلام میں سزا: اگر زنا کرنے والا غیر شادی شدہ مرد یا عورت ہو تو اُسکی سزا 100 کوڑے ہیں(سورہ النورآیت نمبر2)۔اگر زنا کرنے والا شادی شدہ ہے تو حدیث میں ملتا ہے کہ اُسے پتھر مار مار (رجم) کر ہلاک کیا جائے۔
    2۔ بہتان لگانا: اگر کوئی بہتان لگاتا ہے(زنا کاری کا الزام لگاتا ہے)تو اُسکی سزا 80 کوڑے ہے(سورہ النور آیت نمبر 4)۔
    3۔ چوری کرنا: چوری کی سزاہے کہ چور کا ہاتھ کاٹ دیا جائے (سورہ المائدہ آیت نمبر 38)۔
    4۔ ڈاکہ ڈالنا/ ڈکیتی کرنا: قرآن میں ڈکیتی کے 4 سزائیں بتائی گئی ہیں جن میں قتل، پھانسی، ہاتھ پیر مخالف سمت سے کاٹ دینا ، جلاوطنی شامل ہیں (سورہ المائدہ آیت نمبر 33)
    5۔ شراب پینا: شراب پینے کے بارے میں حد کا تعین نہیں کیا گیا ۔شراب کی ممانعت کے بعد نبی ﷺ کے دور میں 40 کوڑے مارے جاتے تھے ۔
    6۔ اسلام سے پھِر جانا (مرتد ہونا): قرآن میں مرتد کے تمام اعمال ضائع ہو جانے کے بارے میں وعید ہے(سورہ البقرہ آیت نمبر 217)۔حدیث مبارکہ میں مرتد کو جہنمی قرار دیا گیا ہے اور اس کی سزا قتل مذکور ہے(البخاری کتاب الدیات)۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

صوبے کی سب سے بڑی عدالت کو کیا کہتے ہیں؟

  • سپریم کورٹ
  • ہائی کورٹ
  • سیشن کورٹ
  • سول کورٹ
  • B
  • ضلع کی سب سے بڑی عدالت کو سیشن کورٹ کہتے ہیں۔صوبے کی سب سے بڑی عدالت کو ہائی کورٹ کہتے ہیں۔ملک کی سب سے بڑ ی عدالت کو سپریم کورٹ کہا جاتا ہے۔بر صغیر میں پہلی بار ہائی کورٹ کو 1866 میں قائم کیا گیا۔ہائی کورٹ کے جج صاحبان 62 سال کی عمر تک خدمات سرانجام دے سکتے ہیں۔اس وقت پاکستان میں 5 ہائی کورٹس موجو د ہیں جن میں لاہور ہائی کورٹ، کراچی ہائی کورٹ، پشاور ہائی کورٹ، کوئٹہ ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ شامل ہیں۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs

کیا کوئی ایسا سال بھی گزرا ہے جس میں 35 روزے رکھے گئے ہوں؟

  • جی ہاں
  • بالکل نہیں
  • ایسا نہیں ہو سکتا
  • ان میں سے کوئی نہیں
  • A
  • سال1935 میں یکم جنوری کو25رمضان المبارک تھا۔اور قمری سال چھوٹا ہونے کیوجہ سے نومبر میں دوبارہ رمضان المبارک کا مہینہ آگیا، اس طرح 1935 میں 35 روزے رکھے گئے۔یکم جنوری 1935 کو 25 رمضان المبارک ہونے کیوجہ سے 6 روزے جنوری میں رکھے گئے ۔اور1935 میں ہی دوسری بار یکم رمضان المبارک28 نومبر 1935 کو شروع ہوا اور 26 دسمبر 1935 کو ختم ہوا۔اسطرح 1935 میں دوبارہ 29 روزے رکھے گئے۔اور یہ کُل 1935 میں35 روزے رکھے گئے۔

View More Details >>