Psychometric MCQs PTS Past Papers Rescue 1122 Special Security Unit (SSU)

People would say I do not suffer fools gladly.

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • b
  • لوگ کہتے ہیں کہ میں احمقوں کو خوشی سے برداشت نہیں کرتا۔
    کسی بھی شخص کو چاہے وہ احمق ہے، بیوقوف ہے یا جاہل ہے، برداشت کرنا ایک خوبی ہے ، ایک ہنر ہے۔
    تمام لوگ برداشت نہیں بھی کر سکتے لیکن اگر آپ ایک نارمل انسان ہیں اور کسی بھی سرکاری یا پرائیویٹ محکمہ میں نوکری کرنا چاہتے ہیں تو آپکو اپنے اندر یہ خوبی پیدا کرنا ہو گی،کیونکہ آپکو ہر روز نیا تجربہ ہو گا، آپکو ہر روز نئے نئے لوگ ملیں گے اور ہر ایک کی سوچ دوسرے سے مختلف ہو گی ، کوئی عقلمند ہو سکتا ہے تو کوئی بیوقوف ۔
    آپ نے سب کو ایک ہی طریقہ کار اور پروٹوکول کے ساتھ ، عزت کے ساتھ بہترین سروسز فراہم کرنا ہیں۔
    ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ لوگ آپ کے ساتھ بدتمیزی کریں ، عجیب عجیب باتیں کریں لیکن آپ نے سب کو برداشت کرنا ہے اورپریشان ہوئے بغیر ان کے مسائل حل بھی کرنا ہیں۔

View More Details >>
Psychometric MCQs PTS Past Papers Rescue 1122 Special Security Unit (SSU)

The problem nowadays is a lack of respect for traditional ways of doing things.

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • b
  • آج کل کا یہ مسئلہ ہے کہ کام کرنے کے روایتی طور طریقوں کا احترام نہیں کیا جاتا۔
    آجکل اتنی ترقی ہو گئی ہے کہ روایتی طریقہ کار بہت پیچھے رہ گئے ہے۔
    اگر آپ نے گندم کی کٹائی کرنا ہے تو رویتی طریقے کے مطابق ہاتھ سے کریں گے جس سے وقت کے ساتھ ساتھ لاگت بھی بڑھ جائے گی۔ لیکن اگر جدید طریقہ کار پر عمل کریں تو مشینری کی مدد سے آپ بآسانی وقت اور پیسہ دونوں بچا سکتے ہیں۔
    یہی سب ہر معاملہ زندگی میں ہے۔ کچھ معاملات ایسے ہیں جہاں ابھی بھی رویتی طریقہ کار موجود ہیں لیکن جدید نظام زندگی نے بہت حد تک روایتی طریقہ کار کی جگہ لے لی ہے۔لیکن روایات یا روایتی طریقہ کار کو ختم کرنا اتنا آسان بھی نہ ہے۔

View More Details >>
Psychometric MCQs PTS Past Papers Rescue 1122 Special Security Unit (SSU)

I often see things in society and the world around me which I believe should be changed.

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • c
  • میں اپنے اردگر د اور معاشرے میں اکثر ایسی چیزیں دیکھتا ہوں ، میں سمجھتا ہوں انہیں تبدیل ہونا چاہیئے۔
    اگر آپ معاشرے میں ایسی چیزیں دیکھنے کے بعد سوچتے ہیں کہ انہیں تبدیل ہونا چاہیئے تو اسکا مطلب ہے کہ آپ کے اندر کچھ نیا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اور جو لوگ معاشرے کی بہتری کیلئے کچھ نیا کرنا چاہتے ہیں وہ زندگی کے ہر میدان میں ایک عام آدمی کی نسبت کافی حد تک کامیاب رہتے ہیں۔
    اس لئے کوشش کریں کہ ملک و قوم کی بہتری کیلئے کچھ نا کچھ اپنے حصے کی مثبت جدوجہد ضرور کریں۔

View More Details >>