Constable (Sindh Police) General Knowledge MCQs Jail Police Department PTS Past Papers Sindh Police Department

میں کُل ممبر ممالک کی تعداد کتنی ہے؟(UN) یونائیٹڈ نیشن

  • 193
  • 197
  • 199
  • 202
  • a
  • یونائیٹڈ نیشن میں ممبر ممالک کی تعداد 193 ہے جبکہ 2 ابزرور سٹیٹس ہیں۔ یونائیٹڈ نیشن کو 24 اکتوبر 1945 کو قائم کیا گیا۔جب یونائیٹڈ نیشن کو قائم کیا گیا اُس وقت اس کے ممبر ممالک کی تعداد 51 تھی۔ یونائیٹڈ نیشن کا ہیڈ آفس نیو یارک امریکا میں ہے۔یونائیٹڈ نیشن کے موجودہ سیکرٹری جنرل کا نام انٹونیو گوٹرس ہے۔ یونائیٹڈ نیشن کی 6 آفیشیل زبانیں ہیں جن میں انگریزی زبان، رُوسی زبان، چینی زبان، عربی زبان ، سپینش زبان اور فرنچ زبان شامل ہیں۔ پاکستان نے یونائیٹڈ نیشن کو 30 ستمبر 1947 کو جوائن کیا۔

View More Details >>
Driver PTS Past Papers Rescue 1122

چند جگہوں کی نشاندہی کریں جہاں گاڑی کی ہیڈ لائیٹ مدہم کرنی چاہیئے؟

  • آبادی والے علاقوں میں
  • دھند اور برفباری میں
  • اگلی گاڑی کے انتہا ئی نزدیک پہنچ کر
  • مندرجہ بالا تمام
  • d
  • آبادی والے علاقوں میں تیز لائیٹ پیدل چلنے والوں کے لئے مسائل کا باعث بنتی ہے۔جب لائیٹ سامنے سے آنے والے پیدل / سوار کی آنکھوں میں پڑتی ہے تو کچھ وقت کیلئے دکھائی نہیں دیتا۔اسلئے آبادی والے علاقوں میں لائیٹ مدہم رکھیں۔ دھند وغیرہ میں تیز لائیٹ ہو تو وہ پھیل جاتی ہے اور دکھائی مزید کم دیتا ہے۔ جب آپ اگلی گاڑی کے بالکل نزدیک پہنچ جاتے ہیں تو تب بھی زیادہ لائیٹ کیوجہ سے اگلی گاڑی کے ڈرائیور کو بیک مِرر سے واضح طور پر نظر نہیں آتا۔اس لئے اگلی گاڑی کے نزدیک پہنچ کر بھی لائیٹ مدہم رکھیں۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Jail Police Department PTS Past Papers

کون سا وٹامن خون کے جمنے میں مدد کرتا ہے؟

  • E
  • K
  • B
  • C
  • b
  • وٹامن کے کی کمی کی ہونے کی صورت میں اگر زخم ہو جائے / لگ جائے تو خون کو روکنا بہت مشکل ہو تا ہے اور بعض اور خون کے نہ رُکنے کی وجہ سے متاثرہ شخص کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔وٹا من کے ہر پتے والی سبزی میں پایا جاتا ہے۔اس کے علاوہ وٹامن اے آنکھوں کی بینائی کیلئے فائدہ مند ہے۔وٹامن بی جسم کے ٹشوز کیلئے فائدہ مند ہے۔وٹامن سی قوت مدافعت کو طاقت فراہم کرتا ہے۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Jail Police Department PTS Past Papers

تیل کے سب سے زیادہ ذخائر کس ملک کے پاس ہیں؟

  • وینزولہ
  • سعودی عرب
  • کیندا
  • ایران
  • a
  • وینزویلہ جنوبی امریکہ کا ایک ملک ہے جہاں تیل کے سب سے زیادہ ذخائر موجو د ہیں۔سال 22-2021 کے سروے کے مطابق وینزویلہ میں پوری دنیا کے تیل کے ذخائر کا 17.5 فیصد موجود ہے۔دوسرے نمبر پر تیل کے بڑے ذخائر سعودی عرب میں ہیں جن کا تناسب 17.2 فیصد ہے۔تیسرے نمبر پر کینڈا ہے جہاں تیل کے ذخائر 9.7 فیصد ہیں اور چوتھے نمبر پر ایران ہے جہاں تیل کے ذخائر 9.1 فیصد ہیں۔

View More Details >>
Constable (Punjab Police) Islamic Study MCQs PTS Past Papers Punjab Police Department

امام مسلم کا اصل نام کیا تھا؟

  • ابو الحسن مسلم القشیری
  • ابو الحسین مسلم بن الحجاج
  • ابوالحسن مسلم الزہراوی
  • ان میں سے کوئی نہیں
  • b
  • امام مسلم کا پور انام ابو الحسین مسلم بن الحجاج بن مسلم القشیری بن درین تھا۔ابو الحسن آپکی کنیت تھی اور عساکرالدین آپکا لقب تھا۔آپ کا تعلق عرب کے مشہور قبیلہ اور خاندان بنو قشیر سے تھا۔آپ نیشا پور ایران میں پیدا ہوئے اور 5 مئی 875 عیسوی کو نیشا پور ایران میں وفات پائی۔

View More Details >>