Computer MCQs Interview MCQs

ویب سائیٹ کی کتنی اقسام ہیں؟

  • 01
  • 02
  • 03
  • 04
  • B
  • ویب سائیٹ کی ویسے تو بہت سی اقسام ہیں لیکن بنیادی طور پر ویب سائیٹ کو دو اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایک قسم کو ڈائنامک ویب سائیٹ کہتے ہیں اور دوسری قسم کو سٹیٹک ویب سائیٹ کہتے ہیں۔ڈائنامک ویب سائیٹ ایسی ویب سائیٹ ہوتی ہے جس میں یوزر اپنی مرضی سے کچھ لکھ سکتا ہے تبدیلی کر سکتا ہے۔ڈائنامک ویب سائیٹ کی عام مثال فیس بُک اور گوگل ہے جبکہ سٹیٹک ویب ویب سائیٹ ایسی ویب سائیٹ ہوتی ہے جسے نہ تو یوزر اُس میں کوئی تبدیلی لا سکتا ہے اور نہ ہی ایڈمن کوئی تبدیلی کر سکتا ہے۔اگر سٹیٹک ویب ویب سائیٹ میں کوئی تبدیلی کرنا ہو گی تو ویب سائیٹ کو دوبارہ ڈیزائن کیا جائے گا۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

پاکستان آئین 1973 کی کس ترمیم میں قادیانی غیر مسلم قرار دیئے گئے ؟

  • پہلی ترمیم
  • دوسری ترمیم
  • تیسری ترمیم
  • چوتھی ترمیم
  • B
  • وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں مورخہ 17 ستمبر 1974 کو آئین پاکستان میں دوسری ترمیم کی مدد سے قادیانی / مرزئی غیر مسلم قرار دیئے گئے۔پاکستان آئین 1973 کے آرٹیکل 260 میں واضح طور پر موجود ہے کہ جو شخص محمد ﷺ کو آخری نبی نہیں مانتا وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔

View More Details >>
History MCQs Interview MCQs

مسلمان حکمران محمد غوری نے جنوبی ایشیا کے کتنے ممالک پر حکومت کی؟

  • 03
  • 05
  • 07
  • 09
  • C
  • محمد غوری سلطنت غور کے سلطان تھے اس لئے انھیں سلطان محمد غوری کے نام سے جانا جاتا ہے۔ سلطان محمد غوری کا اصل نام معیز الدین محمد تھا۔ سلطان محمد غوری نے جن علاقوں پر حکومت کی آج کے دو میں وہ سات ممالک کی صورت میں دنیا کے نقشہ پر موجو د ہیں جن میں پاکستان، انڈیا، افغانستان، بنگلہ دیش، ایران، تاجکستان اور ترکمانستان شامل ہیں۔سلطان محمد غوری موجودہ دور کے افغانستان میں1149کو پیدا ہوئے اور جہلم ، پاکستان میں1206 کو وفات پائی۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs

کرونا کا پہلا کیس / مریض عالمی سطح پر کب سامنے آیا؟

  • دسمبر 2018
  • دسمبر2019
  • دسمبر2020
  • دسمبر2021
  • B
  • کرونا کا پہلا کیس / مریض 31 دسمبر 2019 کو چائنہ کے صوبہ ہوبائی کے شہر ووہان میں سامنے آیا۔سب سے پہلے کرونا مرض / وبا ایک 57 سالہ خاتون میں پایا گیا جو ووہان کی مویشی منڈ ی میں کیکڑتے فروخت کیا کرتی تھی۔

View More Details >>
Everyday Science MCQs Interview MCQs

ہڈی کو ہڈی سے جوڑنے والے مسلز کو کیا کہتے ہیں؟

  • لیگامنٹس
  • ہڈیاں
  • جوڑ
  • ان میں سے کوئی نہیں
  • a
  • لیگامنٹس ہڈی کو ہڈی سے وجوڑنے کے ساتھ ساتھ جوائنٹس / جوڑوں کو سہارا بھی فراہم کرتے ہیں۔ اس قسم کے مسلز انسانی جسم میں گھٹنے، ٹخنے، کندھے، کہنی وغیرہ کے جوڑوں کے گرد موجود ہیں۔انسانی جسم میں تقریبا 900 کےقریب لیگامنٹس موجود ہیں۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs

مسلم ممالک میں قدرتی گیس سب سے زیادہ کونسا ملک پیدا کرتا ہے؟

  • سعودی عرب
  • پاکستان
  • مصر
  • ایران
  • d
  • ایران براعظم ایشیا میں واقع ہے۔ایران دُنیامیں دوسرے نمبر پر اور مسلم ممالک میں پہلے نمبر پر گیس کی پیداوار میں بڑا ملک ہے۔عالمی سطح پر گیس کی پیداوار میں پہلے نمبر پر رُوس، دوسرے نمبر پر ایران اور تیسرے نمبر پر قطر شامل ہے۔قدرتی گیس کو استمعال کرنے کے لحاظ سے دُنیا کا سب سے بڑا ملک یو ایس ہے۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs

کس پنجابی شاعر کا کلام سکھوں کی مذہبی کتاب کا حصہ ہے؟

  • بابا فرید
  • بلھے شاہ
  • سچل سرمست
  • ان میں سے کوئی نہیں
  • a
  • گرو گرنتھ صاحب سکھوں کی مذہبی کتا ب ہے۔گرنتھ کا اردو میں مطلب کتاب ہے اور صاحب کا اردو اور عربی دونوں میں مطلب مالک یا دوست ہے۔گرو گرنتھ صاحب کا ایک حصہ بھگت بانی کہلاتا ہے جس میں بابا فرید، بھگت کبیر اور سور داس کا کلام شامل ہے

View More Details >>
Interview MCQs Islamic Study MCQs

اسلامی / ہجری کیلنڈر کا آغاز کس نے کیا؟

  • ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ
  • عمر رضی اللہ تعالی عنہ
  • عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ
  • علی رضی اللہ تعالی عنہ
  • B
  • ہجری کیلنڈر کی تاریخ کا آغاز نبی ﷺکی مکہ سے مدینہ کے جانب ہجری سے کیا گیا۔عیسوی کیلنڈر کے مطابق آخری نبی محمد ﷺ نے 622 عیسوی میں مکہ سے مدینہ ہجری کی۔اس لئے 622 عیسوی کو پہلا ہجری سال کہا جاتا ہے۔اس وقت 2022 میں موجوہ اسلامی سال1443 ہجری ہے۔اسلامی سال میں کُل 12 مہینے ہیں لیکن یہ بارہ مہینوں کا ثبوت کہاں موجود ہے تو اس کے لئے آپ قرآن مجیدسورہ التوبہ کے آیت نمبر 36 کا مطالعہ کریں جس میں اللہ تعالی نے بتا دیا ہے کہ اللہ کے نزدیک مہینوں کی گنتی 12 ہے۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

دراوڑ فورٹ کہاں واقع ہے؟

  • جہلم
  • ملتان
  • بہاولپور
  • جامشورو
  • C
  • قلعہ دراوڑ تحصیل احمد پور شرقیہ ، ضلع بہاولپور، پنجاب میں واقع ہے۔قلعہ دراوڑ کو 9 ویں صدی میں ہندو راجپوت راجہ ججن بھٹی نے تعمیر کروایا۔دراوڑ فورٹ کے پُرانے ناموں میں قلعہ بھٹی اور قلعہ راول شامل ہیں۔قلعہ دراوڑ کو 1732 میں نواب صادق محمد خان نے دوبارہ تعمیر کروایا۔دراوڑ فورٹ تعمیراتی لحاظ سے چولستان کا مضبوط ترین قلعہ ہے۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs

لال قلعہ کہاں واقع ہے؟

  • دہلی
  • لاہور
  • بہاولپور
  • امرتسر
  • a
  • غل بادشاہ شاہ جہاں نے 1638 میں ریاست کا دارالحکومت آگرہ سے دہلی کو بنانے کا فیصلہ کیا، اور 1638 میں لعل قلعہ تعمیر کروایا۔لعل قلعہ کو استاد احمد لوہاری نے بنایا۔استاد احمد لوہاری نے ہی تاج محل کا نقشہ بنایا تھا۔لعل قلہ کو ریڈ فورٹ یا بلیسڈ فورٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

View More Details >>