Interview MCQs Rescue 1122

ریسکیو / سیفٹی ڈیپارٹمنٹ میں سِیٹی کی مدد سے کتنی قسم کے سگنل دیئے جاتے ہیں؟

  • ایک
  • دو
  • تین
  • چار
  • C
  • 1۔ ایک لمبی سیٹی (اس قسم کی سیٹی پر تمام کام روک دیا جاتا ہے اور اُس کے بعد ملنے والی ہدایات پر غور کیا جاتا ہے)
    2۔ ایک لمبی سیٹی اور ساتھ ایک چھوٹی سیٹی (اس قسم کی سیٹی میں کام ددوبارہ جاری رکھا جاتا ہے)
    3۔تین چھوٹی سیٹیاں (اس قسم کی سیٹی میں فوری طور پر کام والی جگہ سے باہر آجایا جاتا ہے)

View More Details >>
History MCQs Interview MCQs

جنگ آزادی کی پہلی گولی کس نے چلائی؟

  • سرسید احمد خان
  • منگل پانڈے
  • رائے احمدکھرل
  • ان میں سے کوئی نہیں
  • B
  • جنگ آزادی 10 مئی 1857 کو شروع ہوئی اور 8 جولائی 1859 کو ختم ہوئی۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs

دُنیا میں سب سے بڑا نہری نظام کس ملک کا ہے؟

  • پاکستان
  • چین
  • انڈیا
  • امریکہ
  • B
  • دُنیا کے 143 ممالک میں نہری نظام موجود ہے۔دُنیا کا سب سے بڑا نہری نظام چین کا ہے ۔چین کے کُل رقبہ کے تقریبا 21.3 فیصد رقبہ پر نہری نظام موجود ہے۔دوسرے نمبر پر دُنیا کا سب سے بڑا نہری نظام بھارت کا ہے جو بھارت کے کُل رقبہ کے تقریبا 20.6 فیصد رقبہ پر موجود ہے۔تیسرے نمبر پر دُنیا کا سب سے بڑا نظام امریکہ کا ہے اور چوتھے نمبر پر دُنیا کا سب سے بڑا نہری نظام پاکستان کا ہے۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

صوبائی اسمبلی پنجاب میں کل نشستوں کی تعداد کتنی ہے؟

  • 340
  • 371
  • 380
  • 396
  • B
  • صوبائی اسمبلی پنجاب میں کل نشستوں کی تعداد 371 ہے۔صوبائی اسمبلی سندھ میں کل نشستوں کی تعداد 168 ہے۔صوبائی اسمبلی خیبر پختونخواہ میں کل نشستوں کی تعداد 145 ہے۔صوبائی اسمبلی بلوچستان میں کل نشستوں کی تعداد 65 ہے۔نوٹ فرما لیں تمام صوبوں کی صوبائی اسمبلیوں کو پاکستان کے آئین 1973 کے آرٹیکل 106 کے تحت قائم کیا گیا ہے۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

آئین پاکستان کس وزیر اعظم کی موجودگی میں منظور ہوا؟

  • محمد علی جوہر
  • ذوالفقار علی بھٹو
  • لیاقت علی خان
  • چوہدری محمد علی
  • d
  • آئین پاکستان 1956 پاکستان کا پہلا آئین ہے۔جس وقت پاکستان کا پہلا آئین منظور ہوا اُس وقت پاکستان کے چوتھے وزیر اعظم چوہدری محمد علی تھے۔پاکستان آئین 1956 کا ڈرافٹ 9 جنوری 1956 کو اسمبلی میں پیش کیا گیا۔اُس ڈرافٹ کو 29 فروری 1956 کو اسمبلی نے منظور کیا اور باقاعدہ طور پر پاکستان آئین 1956 کو 23 مارچ 1956 کو پاکستان میں نافذ کر دیا گیا۔آئین پاکستان 1956 کل 234 آرٹیکلز اور 6 شیڈول پر مشتمل تھا۔پاکستان آئین 1956 کو پاکستان کے پہلے صدر اسکندر مرزا نے 7 اکتوبر 1958 کو تحلیل کر دیا۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs

ریڈ کراس کو کب قائم کیا گیا؟

  • 1860
  • 1863
  • 1864
  • 1866
  • B
  • ریڈ کراس کا ہیڈ کوارٹر جنیوا ، سویزر لینڈ میں ہے۔ریڈ کراس کا بنیادی مقصد پوری دنیا میں انسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے خدمات سرانجام دیناہے۔پوری دنیا میں جہاں پر بھی انسان مصیبت میں مبتلا ہوں ، وہاں ریڈ کراس لوگوں کو مدد فراہم کرتا ہے۔چاہے سیلاب متاثرین ہوں، چاہے زلزلہ کی صورتحال ہو، چاہے کسی ملک میں جنگ لگی ہوئے ، غرضیکہ ریڈ کراس کا مقصد پوری دنیا کے انسانوں کی مدد کرنا ہے۔

View More Details >>
Interview MCQs Islamic Study MCQs

ابو جہل کا اصل نام کیا تھا؟

  • عمر بن خطاب
  • عمر بن ہشام
  • عمر بن قصر
  • ان میں سے کوئی نہیں
  • B
  • ابو جہل کا اصل نام عمر بن ہشام تھا۔عمر بن ہشام کا عرب میں ایک نام تھا۔عرب کے لوگ عمر بن ہشام کو ابو دانا (عقلمندوں کا باپ) کہتے تھے۔جب نبی ﷺ نے عمر بن ہشام کو دعوت الی اللہ دی اور اُس نے انکار کر دیا۔تب نبی ﷺ نے فرمایا تم ابو دنا(عقل مندوں کے باپ ) نہیں بلکہ تم تو ابو جہل ( جاہلوں کے باپ ) ہو۔تب سے عمر بن ہشام کو ابو جہل کے نام سے جانا اور پکارا جاتا ہے اور قیامت تک اسی نام سے پکارا جاتا رہے گا۔

View More Details >>