- ووہان
- شنگھائی
- بیجنگ
- جونگکینگ
- A
-
کرونا وائرس کا پہلا کیس چین کے شہر ووہان میں دسمبر 2019 میں پایا گیا۔کرونا وائرس کی سب سے پہلے تصدیق ایک 57 سالہ خاتون میں ہوئی جو کہ ووہان کی ایک مارکیٹ میں کیکڑے فروخت کرتی تھی۔
Interview MCQs
Solved Interview related MCQs of different department and posts are included in this portion. All Interview related Important Questions have uploaded in this section of ETEST Website. Visitors should visit ETEST Website regularly for Best Jobs Tests Preparation because ETEST Team updates ETEST Website on daily basis.
ایفل ٹاور کہاں واقع ہے؟
- ٹوکیو
- جکارتہ
- تہران
- پیرس
- d
-
ایفل ٹاور پیرس، فرانس میں واقع ہے۔ایفل ٹاور کو 1887 سے 1889 کے درمیان تعمیر کیا گیا۔ایفل ٹاور کو انجینئر گستاو ایفل نے ڈیزائن کیا ۔ اس لئے اُس انجینئر کے نام پر ہی اس ٹاور کا نام ایفل ٹاور رکھا گیا۔
قلعہ قموص کو کس نے فتح کیا؟
- ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ
- عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ
- علی رضی اللہ تعالی عنہ
- عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ
- C
-
قلعہ قموس پر قبیلہ بنو نادر کی حکمرانی تھی۔قلعہ قموس مدینہ، سعودی عرب سے 150 کلومیٹر کے فاصلہ پر خیبر کے مقام پر واقع ہے۔قلعہ قموص کوغزوہ خیبر میں فتح کیا گیا۔غزوہ خیبر 7 ہجری میں لڑا گیا۔غزوہ خیبر میں مسلمانوں کی تعداد تقریبا 1600 تھی اور یہودی جنگجوؤں کی تعداد تقریبا 20 ہزار تھی۔قلعہ قموص کا شمار یہودیوں کے سب سے مضبود قلعہ میں ہوتا تھا۔اس قلعہ کا سرادار راحب تھا جس کے بارے میں مشہور تھا کہ یہ ایک ہزار سپاہیوں سے اکیلے لڑسکتا ہے۔ علی رضی اللہ تعالی عنہ نے راحب کو قتل کیا اور قلعہ قموص فتح ہوا۔ اس غزوہ میں 93 یہودی مارے گئے اور 15 مسلمان شہید ہوئے۔
پاکستان کا 24 واں وزیر اعظم کون ہے؟
- میاں محمد نواز شریف
- میاں محمد شہباز شریف
- آصف علی زرداری
- فضل الرحمن
- B
-
میاں محمد شہباز شریف پاکستان کے 24 ویں وزیر اعظم ہیں۔آپ مورخہ 4 مارچ 2024 سے بطور وزیر اعظم پاکستان خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔آپ کا تعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ہے۔
کس ملک میں زراعت کا نظام نہیں ہے؟
- سنگا پور
- انڈیا
- ایران
- چین
- A
-
سنگا پور براعظم ایشیا میں واقع ملک ہے۔سنگا پور کا پُرانا نام ٹیماسک تھا۔ سنگا پور 1965 میں ملائیشیا سے الگ ہوا۔ سنگا پور کی کُل آبادی 5.4 ملین ہے ۔سنگا پوررقبہ کے لحاظ سے دنیا کا 176 ویں نمبر پر بڑا ملک ہے۔سنگا پور کا کُل رقبہ تقریبا 733.1 مربع کلومیٹر ہے۔سنگا پور کے کُل رقبہ کی صرف ایک فیصد حصہ پر زراعت کا نظام موجود ہے۔اس وقت پوری دُنیامیں تقریبا 25 ممالک ایسے ہیں جہاں زراعت کا نظام موجود نہیں ہے اور اگر زرعت کا نظام موجود ہے بھی تو کُل رقبہ کے 10 فیصد حصہ سے بھی کم ہے۔
جب پاکستان بنا، اُس وقت کشمیر میں سب سے زیادہ آبادی کس کی تھی؟
- ہندو
- یہودی
- مسلمان
- سکھ
- C
-
پاکستان 14 اگست 1947 کو معرضِ وجود میں آیا۔جب پاکستان بنا اُس وقت کشمیر میں سب سے زیادہ آبادی مسلمانوں کی تھی۔ اُس وقت کشمیر میں 95 فیصد مسلمان ، 04 فیصد ہندو اور 01 فیصد دوسرے مذاہب کے لوگ آباد تھے۔1947 میں کشمیر میں مسلمانوں کی آبادی تقریبا 04 ملین تھی۔
میں کبھی کبھی طبیعت میں چِڑچَڑا پن محسوس کرتا ہوں۔
- متفق
- غیر متفق
- سخت متفق
- سخت غیر متفق
- D
-
یہ ایک سائیکو میٹرک ٹیسٹ کا سوال ہے۔ مختلف محکمہ جات امیدوار کو بھرتی کو ایک سائیکو میٹرک ٹیسٹ بھی لیتے ہیں۔جس کے ذریعے امیدوار کی ذہنی حالت چیک کی جاتی ہے آیا کہ امیدوار کسی قسم کا نفسیاتی مریض تو نہیں ۔
اگر آپ کی طبیعت میں چِڑچَڑاپن محسوس ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپکو کسی قسم کا نفسیاتی مسئلہ ہو سکتا ہے۔طبیعت میں چِڑچَڑا پن رہنے سے آپ کسی بھی ادارہ میں بہترین خدمات سرانجام نہیں دے سکتے بلکہ آپکی طبیعت کی وجہ سے ادارہ کی ساکھ خراب ہونے کا خطرہ ہے۔طبیعت میں چِڑچَڑا پن کی وجہ سے آپ کاروبار، ذاتی زندگی اور بہت سے دوسرے معاملات میں اپنے رویہ کیوجہ سے اپنی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔اس قسم کے سوالات کا جواب شدت کے ساتھ انکار کی صورت میں دینا چاہیئے تاکہ آپ پیپر پاس کر سکیں۔مزید یہ کہ اگر آپ میں ایسی عادت ہے تو اِسے فوری طور پر ختم کریں تاکہ آپ ایک نارمل انسان کیطرح زندگی میں آگے بڑھ سکیں۔
ابراہیم علیہ السلام ، آخری نبی محمد ﷺ اور ۔۔۔۔۔ کے صاحبزادے تھے۔
- خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا
- ماریہ القبطیہ رضی اللہ تعالی عنہا
- عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا
- ان میں سے کوئی نہیں
- B
-
آخری نبی ﷺ کی چار بیٹیاں تھیں اور تین بیٹے تھے۔آپ ﷺ کی بیٹیوں میں فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا، ام کلثوم رضی اللہ تعالی عنہا، رقیہ رضی اللہ تعالی عنہا اور زینب رضیاللہ تعالی عنہا شامل ہیں۔آپ ﷺ کے بیٹو ں میں قاسم رضی اللہ تعالی عنہ، ابراہیم رضی اللہ تعالی عنہ اور عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ شامل ہیں۔ابراہیم رضی اللہ تعالی عنہ ، ماریہ قبطیہ رضی اللہ تعالی عنہا کے بطن سے پیدا ہوئے جبکہ نبی ﷺ کی باقی تمام اولاد خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا کے بطن سے پیدا ہوئی۔
پاکستان سینٹ کو پہلی بار کس آئین کے تحت قائم کیا گیا؟
- 1947
- 1965
- 1973
- 1999
- C
-
پاکستان سینٹ کو پاکستان کے آئین 1973 کےآرٹیکل 59 کے تحت قائم کیا گیا۔سینٹ آف پاکستان کا ممبر بننے کیلئے عمر کی کم سے کم حد 30 سال رکھی گئی ہے۔سینٹ آف پاکستان کے پہلے چیئر مین حبیب اللہ خان تھے۔اس وقت 2020 میں سینٹ آف پاکستان میں کل نشستوں کی تعداد 100ہے۔
جلنے کی کتنی اقسام ہیں؟
- 01
- 02
- 03
- 04
- D
-
فہرسٹ ڈگری برن، سیکنڈ ڈگری برن، تھرڈ ڈگری برن، فورتھ ڈگری برن