- کراچی
- پشاور
- لاہور
- ملتان
- C
-
چُوبُرجی کو مقامی طور پر چبرجی بھی کہا جاتا ہے۔چُوبُرجی کا مطلب ہے چار مینار۔اس عمارت کے چار مینار تھے اس لئے اِسے چُوبُرجی کا نام دیا گیا۔یہ مغلیہ دور میں بنائی گئی ایک تاریخی عمارت ہے۔مغلیہ دور میں یہ دروازہ مغلیہ باغات سے منہلک تھا۔اس مغلیہ یاد گار کو 1646 میں مغل بادشاہ شاہ جہاں کے دورِ حکومت میں قائم کیا گیا۔
Interview MCQs
Solved Interview related MCQs of different department and posts are included in this portion. All Interview related Important Questions have uploaded in this section of ETEST Website. Visitors should visit ETEST Website regularly for Best Jobs Tests Preparation because ETEST Team updates ETEST Website on daily basis.
انسان ایک سیاسی حیوان ہے، کس نے کہاتھا؟
- ارسطو
- سُقراط
- افلاطون
- ماکونی
- A
-
ارسطو ایک بہترین یونانی فلاسفر، معاشیات دان، ماہر نفسیات اور شاعر تھا۔اس نے سیاسیات، نفسیات، معاشیات، شاعری اور فلسفہ پر بہت سی کتب لکھیں۔ارسطو 384 قبل از مسیح میں یونان میں پیدا ہُوا۔ارسطو سکندر اعظم کا اُستاد تھا۔ارسطو کے اُستاد کا نام افلاطون تھا اور افلاطون کے اُستاد کا نام سُقراط تھا۔
How many provinces in Pakistan?
- 02
- 04
- 06
- 08
- B
-
Punjab
Sindh
KPK
Balochistan
تھامس کپ کس کھیل میں دیا جا تا ہے؟
- پولو
- کرکٹ
- بیڈمنٹن
- گالف
- C
-
تھامس کپ کو ورلڈ مینز ٹیم چمپئن شپ بھی کہا جاتا ہے۔تھامس کپ کو 1949 میں قائم کیا گیا۔تھامس کپ بی ڈبلیو ایف کے تحت کھیلا جاتا ہے۔بی ڈبلیو ایف سے مراد ورلڈ بیڈ منٹن فیڈریشن ہے۔اس فیڈریشن کو 1934 میں قائم کیا گیا۔اس فیڈریشن میں 176 ارکان ممالک شامل ہیں۔انڈونیشیا ایسا ملک ہے جس نے تھامس کپ سے زیادہ 14 بار بار جیتا ہے۔
ایرو فلوٹ کس ملک کی ایئر لائن ہے؟
- جرمنی
- روس
- امریکہ
- جاپان
- B
-
ایرو فلوٹ ایئر لائن کو 17 مارچ 1923 کو قائم کیا گیا۔اس ایئر لائن کا ہیڈ کوارٹر ماسکو، روس میں ہے۔یہ ایئر لائن دنیا کی پرانی ایئر لائنوں میں سے ایک ہونے کے ساتھ ساتھ رُوس کی سب سے بڑی ایئر لائن بھی ہے۔یہ ایئر لائن تقریبا 52 ممالک میں پرواز کرتی ہے۔
کس مہینہ میں زمین سب سے زیادہ سورج کے قریب ہوتی ہے؟
- جنوری
- اپریل
- جولائی
- اکتوبر
- A
-
بہت سے لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ گرمی جون جولائی میں گرمی اس وجہ سے ہوتی ہے کہ زمین سورج کے قریب آ جاتی ہے۔لیکن سائنس اور حقائق اس کے اُلٹ ہے۔زمین سب سے زیادہ سورج کے قریب جنوری میں ہوتی ہے اور سب سے زیادہ دُور جولائی میں ہوتی ہے۔زمین جنوری میں سورج سے 147.1 ملین کلومیٹر کے فاصلہ پر ہوتی ہے اور زمین جب کسی سیارے کے سب سے قریب پہنچ جائے تو اِس پوائنٹ کو ماہرِ فلکیات پیری ہیلین پوائنٹ کہتے ہیں۔زمین جولائی میں سورج سے 152.1 ملین کلومیٹر کے فاصلہ پر ہوتی ہے اور جب زمین کسی سیارے سے سب سے دور ہو تو اِس پوائنٹ کو ایپی ہیلین پوائنٹ کہتے ہیں۔
نظامِ شمسی کا سرد ترین سیارہ کونسا ہے؟
- وینس
- زمین
- پلُوٹو
- نیپچون
- D
-
ہمارے نظامِ شمسی میں فی الوقت سیاروں کی تعداد آٹھ ہے۔نیپچوں سیارہ سورج سب سے زیادہ دُور ہے اور اِسی وجہ سے یہ سب سے ٹھنڈا / سرد ترین سیارہ ہے۔اِسی لئے نیپچون کو آئس جائنٹ بھی کہا جاتا ہے۔نیپچون کا نارمل درجہ حرارت منفی 215 سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔نیپچون سورج سے 4.47 بلین کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے۔نظامِ شمسی میں سب سے گرم ترین سیارہ وینس ہے، جس کا نارمل درجہ حرارت 470 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔یاد رکھیں نظامِ شمسی میں موجود یورینس سیارہ سورج سے 2.94 بلین کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے۔
کتاب القانون فی الطب کس نے لکھی؟
- البیرونی
- ابن الرشد
- ابنِ سینا
- جابر بن حیان
- C
-
بُو علی سینا کا اصل نام الحسین بن علی بن سینا ابُو علی تھا۔ابنِ سینا کو بُو علی سینا بھی کہا جاتا ہے۔کتاب "القانون فی الطب" کو "ادویات کا قانون" کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔یہ کتاب 1025 میں شائع کی گئی۔یہ کتاب بنیادی طور پر عربی زبان میں لکھی گئی۔اس وقت دُنیا کی تمام بڑی زبانوں میں اس کتاب کے تراجم موجود ہیں۔یہ کتاب علم الطب اور علم الجراحی پر لکھی جانے والی بہترین کتاب گردانی جاتی ہے۔
رُوٹا وائرس ویکسین کی پہلی خوراک کس عمر میں دینی چاہیئے ؟
- دو ہفتہ میں
- چھ ہفتہ میں
- دو ماہ میں
- چھ ماہ میں
- B
-
رُوٹا وائرس ویکسین کی پہلی خوراک 4 سے 6 ہفتہ کے دوران کی دی جاتی ہے۔
رُوٹا وائرس کی د طرح کی ویکسین ہوتی ہے۔
رُوٹا وائرس کی ایک ویکسین کو روٹرکس 1 کہا جاتا ہے جبکہ دوسری قسم کو روٹرکس ٹیک 5 کہا جاتا ہے۔
اگر روٹرکس ویکسین استمعال ہو گی تو اِس کی بچے کو 2 خوراک دی جائیں گی اور اگر روٹرکس ٹیک استمعال ہو گی تو اس کی تین خوراکیں دی جائیں گی۔
رُوٹا وائرس کی ویکسین ہمیشہ 50 کے زاویہ پر دینی چاہیئے۔
رُوٹا وائرس کی ویکسین منہ کے ذریعے دی جاتی ہے۔
روٹا وائرس ای پی آئی پروگرام میں روٹرکس کے نام سے شامل ہے۔
روٹا ویکسین دست /اسہال سے بچاؤ میں معاون رہتا ہے۔
آئینِ پاکستان 1973 میں آٹھویں ترمیم کب کی گئی؟
- اکتوبر 1985
- نومبر 1985
- دسمبر 1985
- جنوری 1986
- B
-
آئینِ پاکستان 1973 میں آٹھویں ترمیم جنرل ضیاء الحق کے دور میں نومبر 1985 میں کی گئی۔آٹھویں ترمیم کی مدد سے پاکستان کی گورنمنٹ کا نظام بدلا گیا اور پارلیمانی سسٹم سے صدارتی سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔صدرِ پاکستان کے اختیارات کو بڑھا دیا گیا۔صدرِ پاکستان کو اختیار دیا گیا کہ وہ قومی اسمبلی کو تحلیل کر سکتا ہے اور وزیر اعظم کو بھی عہدہ سے ہٹا سکتا ہے لیکن سینٹ کو ختم نہیں کر سکتا۔آٹھویں ترمیم سے متعلقہ تمام تفصیلات 58 ٹو بی کی تفصیل میں درج ہیں۔