- غزوہ اُحد
- غزوہ خندق
- غزوہ تبوک
- غزوہ بدر
- a
-
غزوہ اُحد 7 شوال 3 ہجری میں لڑا گیا۔
یہ جنگ مدینہ کے مسلمانو ں اور مکہ کے قریش قبائل کے درمیان لڑی گئی۔
اس جنگ میں مسلمانوں کی تعداد 1000 تھی جبکہ کفار کی تعداد 3000 تھی۔
غزوہ اُحد کا ذکر قرآن مجید میں سورہ العمران کی آیت نمبر 121 میں موجود ہے۔
Islamic Study MCQs
All Islamic Studies Solved MCQs are included in this portion of ETEST Website. All MCQs are taken from Current & Past Papers of different posts. Visitors should visit ETEST Website regularly for Best Jobs Tests Preparation because ETEST Team updates ETEST Website on daily basis.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کی بدبو سے فرشتہ ایک میل دور چلا جاتا ہے۔
- جھوٹ
- شرک
- حسد
- بغض
- a
-
مذکورہ بالا حدیث سنن ترمذی کی حدیث نمبر 1972 ہے۔
اس حدیث کی حالت ضعیف بتائی گئی ہے۔
کس عمل کے بارے میں جبرائیل علیہ السلام محمد ﷺ کو بار بار حسن سلوک کی تلقین کرتے تھے؟
- مسافروں
- پڑوسیوں
- غلاموں
- ان میں سے کوئی نہیں
- b
۔۔۔۔۔۔۔ میں اللہ تعالی نے تیز ہواؤں سے مسلمانوں کی مدد فرمائی۔
- غزوہ حنین
- غزوہ احد
- غزوہ خندق
- غزوہ تبوک
- c
-
سورہ احزاب آیت نمبر 73 میں مندرجہ بالا فقرہ کا ذکر ہے۔
اللہ تعالی فرماتا ہے، اے ایمان والو ! اللہ کا احسان اپنے اُوپر یاد کرو جب تم پر کچھ لشکر آئے تو ہم نے اُن پر آندھی اور وہ لشکر بھیجے جو تمہیں نظر نہ آئے اور اللہ تمہارے کام دیکھتا ہے۔
غزوہ خندق کو غزوہ احزاب بھی کہا جاتا ہے۔غزوہ احزاب 27 دن تک جاری رہنے والی جنگ / غزوہ ہے۔یہ غزوہ شوال 5 ہجری میں لڑا گیا۔
قارون کا تعلق کس قوم سے تھا؟
- قوم عاد
- بنی اسرائیل
- قوم اِرم
- قوم ثمود
- b
-
قارون کا ذکر موسی علیہ السلام کے دور نبوت میں ملتا ہے۔
قارون موسی علیہ السلام کی قوم میں سے تھا اور اُس دور کا امیر ترین آدمی تھا۔
قارون کا ذکر قرآن مجید کی سورہ القصص کی آیت نمبر76 سے 82 تک موجود ہے۔
اس کے علاوہ قارون کا ذکر بائبل میں بھی موجود ہے۔
رمضان المبارک اسلامی کیلنڈر کا کونسا مہینہ ہے؟
- ساتواں
- نواں
- پہلا
- دسواں
- b
-
اسلامی کیلنڈر میں مہنوں کی ترتیب کچھ اس طرح سے ہے۔
محرم ، صفر، ربیع الاول، ربیع الثانی، جمادی الاول، جمادی الثانی، رجب، شعبان، رمضان، شوال، ذولقعد، ذوالحج
اسلامی کیلنڈر میں بارہ مہینے ہیں۔
ہم ان مہینوں کو اسلامی مہینے اس لئے کہتے ہیں کیونکہ ان بارہ مہینوں کا ذکر قرآن مجید میں موجود ہے۔
اگر آپ چیک کرنا چاہیں تو سورہ التوبہ آیت نمبر 36 سے تصدیق کر سکتے ہیں۔
فتح مکہ کب ہوئی؟
- 7 ہجری
- 9 ہجری
- 6 ہجری
- 8 ہجری
- d
-
ہجری کیلنڈر کے مطابق مکہ 10 سے 20 رمضان المبارک کے درمیان 8 ہجری میں فتح ہوا۔
عیسوی کیلنڈر کے مطابق مکہ دسمبر 629 / جنوری 630 میں فتح ہوا۔
نبی ﷺ نماز کیلئے ۔۔۔۔۔کی تلقین کرتے تھے۔
- غسل
- مسواک
- کنگھی
- دعا
- b
-
ابو حریرہ رضی اللہ تعالی عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا ، اگر میری امت پر دشوار نہ ہوتا تو میں اِن کو ہر نماز کے وقت مسواک کا حکم دیتا (المسلم جلد 1، حدیث نمبر 252)
عشرہ مبشرہ میں کُل کتنے صحابی رضی اللہ تعالی عنہ شامل ہیں؟
- 10
- 12
- 15
- 17
- a
-
عشرہ مبشرہ میں ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ، عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ، عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ، علی رضی اللہ تعالی عنہ، طلحہ بن عبید رضی اللہ تعالی عنہ، زبیر ابن العوام رضی اللہ تعالی عنہ، عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ تعالی عنہ، سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالی عنہ، سعید بن زید رضی اللہ تعالی عنہ اور ابو عبیدہ ابن الجراح رضی اللہ تعالی عنہ شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔کی رُو سے بے شک شرک ظلم عظیم ہے۔
- حدیث قدسی
- حدیث
- آیت
- ملفوظ
- C
-
سورہ لقمان آیت نمبر 13 میں اللہ کا حکم موجود ہے کہ بے شک شرک ظلم عظیم ہے۔
شرک کی تین اقسام ہیں۔
شرک باالذات، شرک بالصفات اور شر ک بالعبادات