- جیف بیزوس
- بل گیٹس
- مارک زکر برگ
- ان میں سے کوئی نہیں
- C
-
فیس بُک ایک امریکن ٹیکنالوجی ہے۔مارک زکر برگ نے ہاورڈ یونیورسٹی سے سائیکالوجی اور کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کی ۔بچپن سے ہی مارک زکر برگ کو کمپیوٹر سے متعلقہ مختلف تخلیقی سرگرمیاں کرنے کا شوق تھا۔یہ ایک پروگرامر تھا۔مارک زکر برگ نے 4 فروری 2004 کو فیس بُک متعارف کروائی۔
All Categories
پاکستان کی سب سے بڑ ی تازہ پانی کی جھیل کونسی ہے؟
- منچھر جھیل
- آنسو جھیل
- باغ سار جھیل
- عطا آباد جھیل
- a
-
منچھر جھیل پاکستان کی سب سے بڑی قدرتی صاف پانی کی جھیل ہے۔یہ جھیل صوبہ سندھ کے ضلع دادو اور ضلع جامشورو کے درمیان واقع ہے۔منچھر جھیل 350مربع کلومیٹر پر مشتمل ہے۔اس جھیل کی زیادہ سے زیادہ گہرائی تقریبا 5 میٹر یا 16 فٹ ہے۔
اسلام کی پہلی درس گاہ کس صحابی کا گھر بنا؟
- عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ
- ابو حریرہ رضی اللہ تعالی عنہ
- خالد بن ولید رضی اللہ تعالی عنہ
- ارقم رضی اللہ تعالی عنہ
- d
-
ارقم بن ابو الارقم کے گھر کو سب سے پہلے تبلیغ سلام و درس و تدریس کیلئے استمعال کیا گیا۔اس گھر کو دار ارقم کہا جاتا ہے۔ارقم رضی اللہ تعالی عنہ نے ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کی دعو ت پر اسلام قبول کیا اور آپ رضی اللہ تعالی عنہ کا ایمان قبول کرنے والوں میں ساتوں نمبر تھا۔آپ رضی اللہ تعالی عنہ کو کاتب وحی کا رتبہ بھی حاصل ہے۔آپ رضی اللہ تعالی عنہ کا تعلق قریش کے قبیلہ بنو مخزوم سے تھا اور اس قبیلہ کا سردار ابو جہل تھا۔
: پاکستان میں 1947 سے لیکر اب تک کُل کتنے مارشل لاء لگ چکے ہیں؟
- 02
- 03
- 04
- 05
- B
-
پاکستان میں پہلا مارشل لاء 7 اکتوبر 1958 کو اسکندر مرزا نے لگایا۔پاکستان میں دوسرا مارشل لاء 25 مارچ 1969 کو جنرل یحیی خان نے لگایا۔پاکستان میں تیسرا مارشل لاء 5 جولائی 1977 کو جنرل ضیاء الحق نے لگایا۔پاکستان میں 1999 میں پرویز مشرف نے جو نافذ کیا تھا وہ مارشل لاء نہیں تھا وہ ایک ایمرجنسی تھی۔مارشل لاء اور ایمرجنسی میں فرق ہوتا ہے۔
دنیا کا سب سے زیادہ کوئلہ پیدا کرنے والا ملک کونسا ہے ؟
- پاکستان
- بھارت
- چین
- روس
- C
-
چین دنیا میں سب سے زیادہ کوئلہ پیدا کرتا ہے۔دنیا میں سب سے زیادہ کوئلہ استمعال کرنے والا ملک بھی چین ہے۔چین جتنا کوئلہ پیدا کرتا ہے اُس پیداوار کا 25 فیصد خود استمعال کرتا ہے۔
ویب سائیٹ کی کتنی اقسام ہیں؟
- 01
- 02
- 03
- 04
- B
-
ویب سائیٹ کی ویسے تو بہت سی اقسام ہیں لیکن بنیادی طور پر ویب سائیٹ کو دو اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایک قسم کو ڈائنامک ویب سائیٹ کہتے ہیں اور دوسری قسم کو سٹیٹک ویب سائیٹ کہتے ہیں۔ڈائنامک ویب سائیٹ ایسی ویب سائیٹ ہوتی ہے جس میں یوزر اپنی مرضی سے کچھ لکھ سکتا ہے تبدیلی کر سکتا ہے۔ڈائنامک ویب سائیٹ کی عام مثال فیس بُک اور گوگل ہے جبکہ سٹیٹک ویب ویب سائیٹ ایسی ویب سائیٹ ہوتی ہے جسے نہ تو یوزر اُس میں کوئی تبدیلی لا سکتا ہے اور نہ ہی ایڈمن کوئی تبدیلی کر سکتا ہے۔اگر سٹیٹک ویب ویب سائیٹ میں کوئی تبدیلی کرنا ہو گی تو ویب سائیٹ کو دوبارہ ڈیزائن کیا جائے گا۔
پاکستان آئین 1973 کی کس ترمیم میں قادیانی غیر مسلم قرار دیئے گئے ؟
- پہلی ترمیم
- دوسری ترمیم
- تیسری ترمیم
- چوتھی ترمیم
- B
-
وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں مورخہ 17 ستمبر 1974 کو آئین پاکستان میں دوسری ترمیم کی مدد سے قادیانی / مرزئی غیر مسلم قرار دیئے گئے۔پاکستان آئین 1973 کے آرٹیکل 260 میں واضح طور پر موجود ہے کہ جو شخص محمد ﷺ کو آخری نبی نہیں مانتا وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔
مسلمان حکمران محمد غوری نے جنوبی ایشیا کے کتنے ممالک پر حکومت کی؟
- 03
- 05
- 07
- 09
- C
-
محمد غوری سلطنت غور کے سلطان تھے اس لئے انھیں سلطان محمد غوری کے نام سے جانا جاتا ہے۔ سلطان محمد غوری کا اصل نام معیز الدین محمد تھا۔ سلطان محمد غوری نے جن علاقوں پر حکومت کی آج کے دو میں وہ سات ممالک کی صورت میں دنیا کے نقشہ پر موجو د ہیں جن میں پاکستان، انڈیا، افغانستان، بنگلہ دیش، ایران، تاجکستان اور ترکمانستان شامل ہیں۔سلطان محمد غوری موجودہ دور کے افغانستان میں1149کو پیدا ہوئے اور جہلم ، پاکستان میں1206 کو وفات پائی۔
کرونا کا پہلا کیس / مریض عالمی سطح پر کب سامنے آیا؟
- دسمبر 2018
- دسمبر2019
- دسمبر2020
- دسمبر2021
- B
-
کرونا کا پہلا کیس / مریض 31 دسمبر 2019 کو چائنہ کے صوبہ ہوبائی کے شہر ووہان میں سامنے آیا۔سب سے پہلے کرونا مرض / وبا ایک 57 سالہ خاتون میں پایا گیا جو ووہان کی مویشی منڈ ی میں کیکڑتے فروخت کیا کرتی تھی۔
ہڈی کو ہڈی سے جوڑنے والے مسلز کو کیا کہتے ہیں؟
- لیگامنٹس
- ہڈیاں
- جوڑ
- ان میں سے کوئی نہیں
- a
-
لیگامنٹس ہڈی کو ہڈی سے وجوڑنے کے ساتھ ساتھ جوائنٹس / جوڑوں کو سہارا بھی فراہم کرتے ہیں۔ اس قسم کے مسلز انسانی جسم میں گھٹنے، ٹخنے، کندھے، کہنی وغیرہ کے جوڑوں کے گرد موجود ہیں۔انسانی جسم میں تقریبا 900 کےقریب لیگامنٹس موجود ہیں۔