General Knowledge MCQs Interview MCQs

مسلم ممالک میں قدرتی گیس سب سے زیادہ کونسا ملک پیدا کرتا ہے؟

  • سعودی عرب
  • پاکستان
  • مصر
  • ایران
  • d
  • ایران براعظم ایشیا میں واقع ہے۔ایران دُنیامیں دوسرے نمبر پر اور مسلم ممالک میں پہلے نمبر پر گیس کی پیداوار میں بڑا ملک ہے۔عالمی سطح پر گیس کی پیداوار میں پہلے نمبر پر رُوس، دوسرے نمبر پر ایران اور تیسرے نمبر پر قطر شامل ہے۔قدرتی گیس کو استمعال کرنے کے لحاظ سے دُنیا کا سب سے بڑا ملک یو ایس ہے۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs

کس پنجابی شاعر کا کلام سکھوں کی مذہبی کتاب کا حصہ ہے؟

  • بابا فرید
  • بلھے شاہ
  • سچل سرمست
  • ان میں سے کوئی نہیں
  • a
  • گرو گرنتھ صاحب سکھوں کی مذہبی کتا ب ہے۔گرنتھ کا اردو میں مطلب کتاب ہے اور صاحب کا اردو اور عربی دونوں میں مطلب مالک یا دوست ہے۔گرو گرنتھ صاحب کا ایک حصہ بھگت بانی کہلاتا ہے جس میں بابا فرید، بھگت کبیر اور سور داس کا کلام شامل ہے

View More Details >>
Interview MCQs Islamic Study MCQs

اسلامی / ہجری کیلنڈر کا آغاز کس نے کیا؟

  • ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ
  • عمر رضی اللہ تعالی عنہ
  • عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ
  • علی رضی اللہ تعالی عنہ
  • B
  • ہجری کیلنڈر کی تاریخ کا آغاز نبی ﷺکی مکہ سے مدینہ کے جانب ہجری سے کیا گیا۔عیسوی کیلنڈر کے مطابق آخری نبی محمد ﷺ نے 622 عیسوی میں مکہ سے مدینہ ہجری کی۔اس لئے 622 عیسوی کو پہلا ہجری سال کہا جاتا ہے۔اس وقت 2022 میں موجوہ اسلامی سال1443 ہجری ہے۔اسلامی سال میں کُل 12 مہینے ہیں لیکن یہ بارہ مہینوں کا ثبوت کہاں موجود ہے تو اس کے لئے آپ قرآن مجیدسورہ التوبہ کے آیت نمبر 36 کا مطالعہ کریں جس میں اللہ تعالی نے بتا دیا ہے کہ اللہ کے نزدیک مہینوں کی گنتی 12 ہے۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

دراوڑ فورٹ کہاں واقع ہے؟

  • جہلم
  • ملتان
  • بہاولپور
  • جامشورو
  • C
  • قلعہ دراوڑ تحصیل احمد پور شرقیہ ، ضلع بہاولپور، پنجاب میں واقع ہے۔قلعہ دراوڑ کو 9 ویں صدی میں ہندو راجپوت راجہ ججن بھٹی نے تعمیر کروایا۔دراوڑ فورٹ کے پُرانے ناموں میں قلعہ بھٹی اور قلعہ راول شامل ہیں۔قلعہ دراوڑ کو 1732 میں نواب صادق محمد خان نے دوبارہ تعمیر کروایا۔دراوڑ فورٹ تعمیراتی لحاظ سے چولستان کا مضبوط ترین قلعہ ہے۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs

لال قلعہ کہاں واقع ہے؟

  • دہلی
  • لاہور
  • بہاولپور
  • امرتسر
  • a
  • غل بادشاہ شاہ جہاں نے 1638 میں ریاست کا دارالحکومت آگرہ سے دہلی کو بنانے کا فیصلہ کیا، اور 1638 میں لعل قلعہ تعمیر کروایا۔لعل قلعہ کو استاد احمد لوہاری نے بنایا۔استاد احمد لوہاری نے ہی تاج محل کا نقشہ بنایا تھا۔لعل قلہ کو ریڈ فورٹ یا بلیسڈ فورٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

View More Details >>
Interview MCQs Rescue 1122

ریسکیو / سیفٹی ڈیپارٹمنٹ میں سِیٹی کی مدد سے کتنی قسم کے سگنل دیئے جاتے ہیں؟

  • ایک
  • دو
  • تین
  • چار
  • C
  • 1۔ ایک لمبی سیٹی (اس قسم کی سیٹی پر تمام کام روک دیا جاتا ہے اور اُس کے بعد ملنے والی ہدایات پر غور کیا جاتا ہے)
    2۔ ایک لمبی سیٹی اور ساتھ ایک چھوٹی سیٹی (اس قسم کی سیٹی میں کام ددوبارہ جاری رکھا جاتا ہے)
    3۔تین چھوٹی سیٹیاں (اس قسم کی سیٹی میں فوری طور پر کام والی جگہ سے باہر آجایا جاتا ہے)

View More Details >>
History MCQs Interview MCQs

جنگ آزادی کی پہلی گولی کس نے چلائی؟

  • سرسید احمد خان
  • منگل پانڈے
  • رائے احمدکھرل
  • ان میں سے کوئی نہیں
  • B
  • جنگ آزادی 10 مئی 1857 کو شروع ہوئی اور 8 جولائی 1859 کو ختم ہوئی۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs

دُنیا میں سب سے بڑا نہری نظام کس ملک کا ہے؟

  • پاکستان
  • چین
  • انڈیا
  • امریکہ
  • B
  • دُنیا کے 143 ممالک میں نہری نظام موجود ہے۔دُنیا کا سب سے بڑا نہری نظام چین کا ہے ۔چین کے کُل رقبہ کے تقریبا 21.3 فیصد رقبہ پر نہری نظام موجود ہے۔دوسرے نمبر پر دُنیا کا سب سے بڑا نہری نظام بھارت کا ہے جو بھارت کے کُل رقبہ کے تقریبا 20.6 فیصد رقبہ پر موجود ہے۔تیسرے نمبر پر دُنیا کا سب سے بڑا نظام امریکہ کا ہے اور چوتھے نمبر پر دُنیا کا سب سے بڑا نہری نظام پاکستان کا ہے۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

صوبائی اسمبلی پنجاب میں کل نشستوں کی تعداد کتنی ہے؟

  • 340
  • 371
  • 380
  • 396
  • B
  • صوبائی اسمبلی پنجاب میں کل نشستوں کی تعداد 371 ہے۔صوبائی اسمبلی سندھ میں کل نشستوں کی تعداد 168 ہے۔صوبائی اسمبلی خیبر پختونخواہ میں کل نشستوں کی تعداد 145 ہے۔صوبائی اسمبلی بلوچستان میں کل نشستوں کی تعداد 65 ہے۔نوٹ فرما لیں تمام صوبوں کی صوبائی اسمبلیوں کو پاکستان کے آئین 1973 کے آرٹیکل 106 کے تحت قائم کیا گیا ہے۔

View More Details >>