General Knowledge MCQs Interview MCQs

ایفل ٹاور کہاں واقع ہے؟

  • ٹوکیو
  • جکارتہ
  • تہران
  • پیرس
  • d
  • ایفل ٹاور پیرس، فرانس میں واقع ہے۔ایفل ٹاور کو 1887 سے 1889 کے درمیان تعمیر کیا گیا۔ایفل ٹاور کو انجینئر گستاو ایفل نے ڈیزائن کیا ۔ اس لئے اُس انجینئر کے نام پر ہی اس ٹاور کا نام ایفل ٹاور رکھا گیا۔

View More Details >>
Interview MCQs Islamic Study MCQs

قلعہ قموص کو کس نے فتح کیا؟

  • ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ
  • عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ
  • علی رضی اللہ تعالی عنہ
  • عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ
  • C
  • قلعہ قموس پر قبیلہ بنو نادر کی حکمرانی تھی۔قلعہ قموس مدینہ، سعودی عرب سے 150 کلومیٹر کے فاصلہ پر خیبر کے مقام پر واقع ہے۔قلعہ قموص کوغزوہ خیبر میں فتح کیا گیا۔غزوہ خیبر 7 ہجری میں لڑا گیا۔غزوہ خیبر میں مسلمانوں کی تعداد تقریبا 1600 تھی اور یہودی جنگجوؤں کی تعداد تقریبا 20 ہزار تھی۔قلعہ قموص کا شمار یہودیوں کے سب سے مضبود قلعہ میں ہوتا تھا۔اس قلعہ کا سرادار راحب تھا جس کے بارے میں مشہور تھا کہ یہ ایک ہزار سپاہیوں سے اکیلے لڑسکتا ہے۔ علی رضی اللہ تعالی عنہ نے راحب کو قتل کیا اور قلعہ قموص فتح ہوا۔ اس غزوہ میں 93 یہودی مارے گئے اور 15 مسلمان شہید ہوئے۔

View More Details >>
Current Affairs MCQs Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

پاکستان کا 24 واں وزیر اعظم کون ہے؟

  • میاں محمد نواز شریف
  • میاں محمد شہباز شریف
  • آصف علی زرداری
  • فضل الرحمن
  • B
  • میاں محمد شہباز شریف پاکستان کے 24 ویں وزیر اعظم ہیں۔آپ مورخہ 4 مارچ 2024 سے بطور وزیر اعظم پاکستان خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔آپ کا تعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ہے۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs

کس ملک میں زراعت کا نظام نہیں ہے؟

  • سنگا پور
  • انڈیا
  • ایران
  • چین
  • A
  • سنگا پور براعظم ایشیا میں واقع ملک ہے۔سنگا پور کا پُرانا نام ٹیماسک تھا۔ سنگا پور 1965 میں ملائیشیا سے الگ ہوا۔ سنگا پور کی کُل آبادی 5.4 ملین ہے ۔سنگا پوررقبہ کے لحاظ سے دنیا کا 176 ویں نمبر پر بڑا ملک ہے۔سنگا پور کا کُل رقبہ تقریبا 733.1 مربع کلومیٹر ہے۔سنگا پور کے کُل رقبہ کی صرف ایک فیصد حصہ پر زراعت کا نظام موجود ہے۔اس وقت پوری دُنیامیں تقریبا 25 ممالک ایسے ہیں جہاں زراعت کا نظام موجود نہیں ہے اور اگر زرعت کا نظام موجود ہے بھی تو کُل رقبہ کے 10 فیصد حصہ سے بھی کم ہے۔

View More Details >>
History MCQs Interview MCQs

جب پاکستان بنا، اُس وقت کشمیر میں سب سے زیادہ آبادی کس کی تھی؟

  • ہندو
  • یہودی
  • مسلمان
  • سکھ
  • C
  • پاکستان 14 اگست 1947 کو معرضِ وجود میں آیا۔جب پاکستان بنا اُس وقت کشمیر میں سب سے زیادہ آبادی مسلمانوں کی تھی۔ اُس وقت کشمیر میں 95 فیصد مسلمان ، 04 فیصد ہندو اور 01 فیصد دوسرے مذاہب کے لوگ آباد تھے۔1947 میں کشمیر میں مسلمانوں کی آبادی تقریبا 04 ملین تھی۔

View More Details >>