- ستلج
- چناب
- راوی
- سندھ
- d
-
دریائے سندھ پاکستان کا سب سے لمبا دریا ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کا قومی دریا بھی ہے۔
دریائے سندھ کی کُل لمبائی 3180 کلومیٹر ہے۔
دریائے سندھ کو انگریزی میں انڈ س ریور کہتے ہیں۔
دریائے سندھ تبت چین میں جھیل مانسروور سے شروع ہوتا ہے اور بحیرہ عرب میں جا گرتا ہے۔
All Categories
پنجاب کے کُل کتنے اضلاع ہیں؟
- 36
- 41
- 44
- 47
- b
-
صوبہ پنجاب میں کُل ڈویژن کی تعداد 10 ہے۔
صوبہ پنجاب میں کُل اضلاع کی تعداد 41 ہے۔
صوبہ پنجاب میں کُل تحصیلوں کی تعداد 152 ہے۔
لاہور میں واقع بادشاہی مسجد کس مغل بادشاہ نے تعمیر کروائی؟
- ہمایوں
- اورنگزیب
- جہانگیر
- شاہجہاں
- b
-
بادشاہی مسجد کو 1671 سے 1673 کے دورانیہ میں تعمیر کیا گیا۔
بادشاہی مسجد پاکستان کی تیسری بڑی مسجد ہے۔
بادشاہی مسجد میں ایک وقت میں ایک لاکھ کے قریب نمازی نماز ادا کرسکتے ہیں۔
پاکستان کی سب سے اونچی چوٹی کے ٹو کس پہاڑی سلسلہ میں واقع ہے؟
- کوہ قراقرم
- کوہ ہندو کش
- کوہ ہمالیہ
- کوہ سفید
- a
-
کے ٹو پاکستان کا سب سے بلند اور دُنیا کا دوسرے نمبر پر بُلند ترین پہاڑ ہے۔
کے ٹو پہاڑ کے نام میں موجود کے ، قراقرم پہاڑی سلسلہ کو ظاہر کرتا ہے۔
کے ٹو پہاڑ کی اونچائی 8611 میٹرز یا 28251 فٹ ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد کو کیا کہتے ہیں؟
- ایم سی ماہن
- ریڈ کلف
- ڈیورنڈ لائن
- ان میں سے کوئی نہیں
- c
-
ڈیورنڈ لائن کو 12نومبر 1893 کو قائم کیا گیا۔
گورنمنٹ آف پاکستان کے سروے کے مطابق ڈیورنڈ لائن کی لمبائی 2611 کلومیٹرز یا 1622 میل ہے۔
افغانستان کے دارلحکومت کا کیا نام ہے؟
- قندھار
- ہرات
- کابل
- مزار شریف
- c
-
افغانستان کی کرنسی افغانی ہے۔
افغانستان کا قومی دریا ، دریائے کابل ہے۔
افغانستان کا قومی پرندہ گولڈن ایگل ہے۔
آبادی کےلحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا شہر کونسا ہے؟
- کراچی
- لاہور
- پشاور
- ملتان
- a
-
آبادی اور رقبہ دونوں لحا ظ سے پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی ہے۔
کراچی پاکستان کا پہلا دارالحکومت بھی ہے۔
کراچی کو روشنیوں کا شہر اور گیٹ وے آف پاکستان بھی کہا جاتا ہے۔
دُنیا کا سب سے چھوٹا ملک کونسا ہے؟
- مالدیپ
- ویٹی کن سٹی
- بھوٹان
- سان ماریٹو
- b
-
ویٹی کن سٹی ملک کے دارالحکومت کا نام بھی ویٹی کن سٹی ہے۔
ویٹی کن سٹی ملک کا کُل رقبہ 44 ہیکٹرز یا 0.44 مربع کلومیٹر ہے۔
رقبے کے لحاظ سے دُنیا کا سب سے بڑا ملک رُوس ہے جبکہ آبادی کے لحاظ سے دُنیا کا سب سے بڑا ملک چین ہے۔
چین کا قومی جانور کون سا ہے؟
- پانڈہ
- شیر
- چیل
- برفانی چیتا
- a
-
چین کا قومی جانور جائنٹ پانڈا ہے۔
انگلینڈ کا قومی جانور شیر ہے۔
ویلز کا قومی پرندہ چیل ہے۔
قازقستان اور افغانستان کا قومی جانور برفانی چیتا ہے۔
موجودہ اسپیکر سندھ اسمبلی کون ہے؟
- اویس قادر شاہ
- آغا سراج دُرانی
- مراد علی شاہ
- ان میں سے کوئی نہیں
- a
-
اویس قادر شاہ 25 فروری 2024 سے بطور اسپیکر سندھ اسمبلی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔آپ سید خورشید احمد شاہ کے صاحبزادے ہیں۔آپ کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) سے ہے۔موجودہ سندھ اسمبلی 16 ویں سندھ اسمبلی ہے۔سندھ اسمبلی کوآئین پاکستان 1973 کے آرٹیکل 106 کے تحت قائم کیا گیا۔پاکستان کے آئین 1973 کے مطابق سندھ اسمبلی 168 نشستوں پر مشتمل ہے جس میں 130 جنرل نشستیں ہیں ، 29 نشستیں خواتین اور 9 نشستیں اقلیتوں کیلئے مختص کی گئی ہیں۔