Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

پاکستان کا پہلا ڈاک ٹکٹ کب جاری کیا گیا؟

  • 1947
  • 1948
  • 1949
  • 1950
  • b
  • پاکستان کا پہلا ڈاک ٹکٹ 9 جولائی 1948 کو جاری کیا گیا۔پاکستان کی پہلی ڈاک ٹکٹ عبدا لرحمن چغتائی نے ڈیزائن کی ۔ اور اس ڈاک ٹکٹ کو قائد اعظم محمد علی جناح نے خود منظور کیا۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

پہلا نشان حیدر ایوارڈ کسے دیا گیا؟

  • میجر عزیز بھٹی
  • کیپٹن محمد سرور
  • لالک جان
  • راشد منہاس
  • b
  • نشان حیدر پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز ہے۔ نشان حیدر کو 16 مارچ 1957 کو قائم کیا گیا۔ اور پہلا نشان حیدر 16 مارچ 1957 کو ہی کیپٹن محمد سرور کو دیا گیا۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

پاکستان میں پہلی مردم شماری کب ہوئی؟

  • 1951
  • 1965
  • 1976
  • 1999
  • a
  • پاکستان میں 1947 سے لیکر 2022 تک 6 بار مردم شماری ہو چکی ہے۔ جس میں پہلی مردم شماری 1951، دوسری مردم شماری 1961، تیسری مردم شماری 1972 ، چوتھی مردم شماری 1981، پانچویں مردم شماری 1998 اور تازہ ترین موجودہ چھٹی مردم شماری 2017 میں ہوئی

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

نانگا پربت کس پہاڑی سلسلہ میں واقع ہے؟

  • کوہ ہمالیہ
  • کوہ قراقرم
  • کوہ سلیمان
  • کوہ شوالک
  • a
  • نانگا پربت پہاڑ کی بلندی 8126 میٹرز ہے۔یہ پاکستا ن کا دوسرا جبکہ پوری دنیا کو 9 واں بلند ترین پہاڑ ہے۔یہ پہاڑ پاکستان میں گلگت بلتستان میں واقع ہے۔نانگا پربت کو دیامیر یا قاتل پہاڑ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کیونکہ یہ ایک نوکیلا پہاڑ ہے اور سب سے زیادہ کوہ پیما اس پہاڑ سے گر کے ہی ہلاک ہوئے ہیں۔

View More Details >>
Current Affairs MCQs FPSC Past Papers Pakistan Studies MCQs Preventive Officer

پاکستان قومی اسمبلی کا موجود ہ سیشن کونسا ہے ؟

  • 13
  • 14
  • 15
  • 16
  • d
  • مورخہ 8 فروری 2024 کے بعد وجود میں آنے والی قومی اسمبلی پاکستان کی 16 ویں قومی اسمبلی ہے۔پاکستان کی قومی اسمبلی کو پاکستان کے آئین 1973 سے شروع کیا گیا۔

View More Details >>
Constable (Punjab Police) Pakistan Studies MCQs Police Department Punjab Police Department

بلوچستان میں کونسا صحرا واقع ہے؟

  • صحرائے تھر
  • صحرائے تھل
  • صحرائے کٹپان
  • صحرائے خاران
  • d
  • صحرائے خاران کا کُل رقبہ2 لاکھ مربع کلومیٹر سے زیادہ ہے۔ صحرائے خاران اس لئے بھی مشہور ہے کیونکہ 30 مئی1998 کو پاکستان نے دوسر اایٹمی دھماکہ چاغی 2 اسی صحرا میں کیا تھا۔
    پاکستان میں کُل پانچ بڑے صحرا ہیں ۔
    1۔ پہلے نمبر پر صحرائے خاران بلوچستان میں واقع ہے۔
    2۔ صحرائے تھر جو کہ پاکستان کا سب سے بڑا صحرا ہے اس صحرا کا 15 فیصد پاکستان (سندھ) میں واقع ہے جبکہ 85 فیصد بھارت میں واقع ہے۔
    3۔ صحرائے تھل پاکستان کو تیسرا بڑا صحرا ہے جو کہ پنجاب میں واقع ہے۔
    4۔ صحرائے چولستان جسے صحرائے روہی بھی کہا جاتا ہے ، پنجاب میں واقع ہے۔
    5۔ صحرائے کٹپان جسے ٹھنڈا صحرا بھی کہا جاتا ہے ، سکردو، گلگت بلتستان میں واقع ہے۔

View More Details >>
FPSC Past Papers Pakistan Studies MCQs Preventive Officer

شملہ ڈیپوٹیشن میں کتنے مسلمان سربراہان شامل تھے؟

  • 30
  • 35
  • 40
  • 45
  • b
  • یکم اکتوبر 1906 کو مسلمانوں کا ایک وفد سر آغا خان کی قیادت میں وائسرائے لارڈ منٹو سے شملہ انڈیا میں ملا۔یہ ملاقات بھارت کے شہر شملہ میں ہوئی اسلئے اسے شملہ وفد کا نام دیا گیا۔ اس ملاقات میں اس وفد نے اپنے مطالبات لارڈ منٹو کے سامنے رکھے جن میں مسلمانوں کیلئے جداگانہ انتخابات کا مطالبہ تھا۔وہ مسلمان جو قانون کی ڈگری رکھتے ہیں انھیں کورٹس میں بطور جج مقرر کیا جائے۔گزٹیڈ اور نان گزٹیڈ ملازمتوں میں مسلمانوں کو کوٹہ دیا جائے۔تعلیمی اداروں میں مسلمانوں کیلئے نشستیں مختص کی جائیں۔مسلمانوں کو اپنے لئے یونیورسٹی قائم کرنے کیلئے مالی امداد دی جائےتاکہ وہ اپنی دینی تعلیمات کے مطابق اپنے بچوں کو تعلیم دے سکیں۔

View More Details >>