Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

پاکستان میں پہلا وومن ڈویلپمنٹ بینک کب قائم کیا گیا؟

  • 1988
  • 1989
  • 1990
  • 1991
  • B
  • پاکستان میں پہلا وومن ڈویلپمنٹ بینک یکم دسمبر 1989 میں کراچی میں قائم کیا گیا۔اس بینک کا افتتاح اُس وقت کی وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو نے کیا۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

آئین پاکستان 1973 کس قسم کی پارلیمنٹ فراہم کرتا ہے؟

  • یونی کیمرل
  • بائی کیمرل
  • دونوں اے اور بی
  • ان میں سے کوئی نہیں
  • B
  • بائی کیمرل ایک ایسا پارلیمنٹ کا نظام ہے جس میں قانون سازی کیلئے دو ایوان ہوتے ہیں۔پہلے ایک ایوان میں قانون بنا کر اُسے مزید جانچ پڑتال اور منظوری کیلئے دوسرے ایوان میں بھیجا جاتا ہے۔مختصر یہ کہ ایسی پارلیمنٹ جس میں قانون سازی کیلئے ایک ایوان ہو اُسے یونی کیمرل کہا جاتا ہے اور ایسی پالیمنٹ جس میں قانون سازی کیلئے دو ایون ہوں اُسے بائی کیمرل کہا جاتا ہے۔پاکستان کی پارلیمنت میں دو ایوان ہیں جنہیں قومی اسمبلی ( ایوان زیریں / لوئر ہاؤس) اور سینٹ (ایوان بالا / اپر ہاؤس) کہا جاتا ہے۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

صدر پاکستان کی غیر موجودگی میں قائم مقام صدر پاکستان کو ن ہو گا؟

  • اسپیکر قومی اسمبلی
  • گورنر
  • چیف آف آرمی سٹاف
  • چیئرمین سینٹ
  • d
  • پاکستان کے آئین 1973 کے آرٹیکل 41 کے مطابق اگر صدر پاکستان ملک سے باہر ہے، وفات پا گیا ہے ، بیماری یا کسی اور وجہ سے صدر پاکستان کے فرائض سرانجام نہیں دے پا رہا تو چیئر مین سینٹ صدر پاکستان کے فرائض سرانجام دے گا۔اگر چیئر مین سینٹ بھی موجود نہیں ہے تو پھر اسپیکر قومی اسمبلی صدر پاکستان کے فرائض سرانجام دے گا۔

View More Details >>