- مرکب ناقص
- مرکب تام
- مرکب توصیفی
- مرکب مترادف
- a
-
مرکب ناقص کو کلام ناقص بھی کہا جاتا ہے۔
مرکب ناقص کی 9 اقسام ہیں جن میں سے ایک قسم اوپر فقرہ میں دی گئی ہے۔
سوال میں موجود مثالیں مرکب ناقص کی قسم مرکب عطفی سے تعلق رکھتی ہیں۔
Urdu MCQs
All Urdu MCQs are Solved with detailed answers in this section of ETEST Academy’s Website. All Urdu MCQs are taken from Current and Past Papers. Our Team updates ETEST Website on daily basis.
پوکے مون کی دُنیا، کے خالق کون ہیں؟
- انتظار حسین
- مشرف عالم ذوق
- حسن منظر
- ڈاکٹر احسن فاروقی
- b
-
آپ ایک بھارتی اردو ادب کے بہترین لکھاری تھے۔
آپ نے اپنا پہلا افسانہ ‘کہکشاں’ تیرہ برس کی عمر میں لکھا۔
آپ کا شمار بھارت کے صفِ اول کے ناول نگاروں میں ہوتا تھا۔
مشرف عالم ذوقی 1962 میں بہار، انڈیا میں پیدا ہُوئے اور 2021 میں دہلی، انڈیا میں وفات پائی۔
لال محمد کو ‘لالی’ اور ریحان کو ‘ پپو’ کہنا ، قواعد کی رُو سے کیا کہلاتا ہے؟
- خطاب
- عُرفیت
- لقب
- اسم ذات
- b
-
اسم علم کی 5 اقسام ہیں جن میں سے ایک عرفیت ہے۔
وہ نام جو اصل نام کی جگہ محبت یا حقارت کی وجہ سے مشہور ہو جائے ، اُسے عرُف یا عُرفیت کہا جاتا ہے۔
فیض کے پہلے شعری مجموعہ کا کیا نام ہے؟
- دست نہ سنگ
- سر وادی ِ سینا
- میرے دل میرے مسافر
- نقشِ فریادی
- d
-
فیض احمدفیض ک پہلا شعری مجموعہ مکتبہ لاہور نے 1941 میں شائع کیا۔
فیض احمد فیض کے کُل شعری مجموعوں کی تعداد سات ہے۔
آپ ایک فوجی افسر تھے۔آپ نے بطور لیفٹیننٹ کرنل خدمات سرانجام دیں۔
آپ 1911 میں سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور 1984 میں لاہور میں وفات پائی۔
لفظ ‘عندلیب’ کی جمع کیا ہے؟
- عندال
- عنابیں
- عنادل
- عندلائب
- c
-
عندلیب ایک عربی زبان کا لفظ ہے جس کا اردو میں معنی ہے ‘بلبل’۔
فرنگ کی رگِ جان پنجہ یہود میں ہے۔یہ مصرعہ کس شاعر کا ہے؟
- مومن
- اقبال
- غالب
- میر
- b
-
علامہ محمد اقبال کی کتاب ضرب کلیم میں ایک نظم ہے جس کا نام ‘فلسطینی عرب سے’ ہے۔یہ مصرعہ اُس نظم سے لیا گیا ہے۔
ضربِ کلیم علامہ محمد اقبال کی اردو میں لکھی گئی تصنیف ہے جسے علامہ محمد اقبال نےپہلی بار 1936 میں شائع کروایا۔
مجھے میرے دوستوں سے بچاؤ، کے خالق کا کیا نام ہے؟
- سجاد حیدر یلدرم
- سجاد ظہیر
- منشی سجاد حسین
- اسد شاہ
- a
-
یہ ایک سبق کا نام ہے ‘مجھے میرے دوستوں سے بچاؤ’
یہ سبق ‘مجھے میرے دوستوں سے بچاؤ’ کتاب خیالستان سے ماخوذ ہے۔
اس کتاب میں ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جو اپنے دوستوں سے تنگ ہے۔کبھی کوئی آجاتا ہے تو کبھی کوئی۔اس سبق میں وہ شخص دوستوں سے بچانے کی اپیل کرتا ہے۔
اُداس نسلیں، کے مصنف کا کیا نام ہے؟
- علیم صلاح الدین
- روشن علی روشن
- قراۃ العین
- عبداللہ حسین
- d
-
ناول اُداس نسلیں پہلی بار 1963 میں شائع کیا گیا۔
یہ اُردو زبان میں شائع ہونے والا ناول ہے۔
ناول اُداس نسلیں کو اتنی پزیرائی ملی کی جس سال یہ ناول شائع ہوا ، اُسی سال اس ناول کو آدم جی لٹرییر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
درست رموزِ اوقاف جملے کا انتخاب کریں۔
- میں نے کہا، (آئندہ میرے گھر نہ آنا)
- میں نے کہا، ‘ آئندہ میرے گھر نہ آنا’
- میں نے کہا ! ‘آئندہ میرے گھر نہ آنا’
- میں نے کہا !آئندہ میرے گھر نہ آنا
- b
ناول ‘شکست’ کے مصنف کا کیا نام ہے؟
- کرشن چندر
- عصمت چغتائی
- شوکت صدیقی
- سندر لال
- a
-
کرشن چندر چوپڑا اِنڈین اردو اور ہندی کہانیوں کے مصنف تھے۔
آپ نے 50 ناول لکھے اور تقریبا 34 مختصر کہانیاں لکھیں۔
آپ 15نومبر 1914 کو بھرت پور ، بھارت میں پیدا ہوئے اور 8 مارچ 1977 کو ممبئی، بھارت میں وفات پائی۔