Balochistan Police Department Constable (Balochistan Police) Police Department Urdu MCQs

وہ حروف جو تعلق کو ظاہر کرے،کیا کہلاتے ہیں؟

  • حروف عطف
  • حروف شرط
  • حروف اضافت
  • حروف تشبیہ
  • c
  • وہ حروف جو دو اسموں میں تعلق یا لگاؤ کو ظاہر کریں حروف اضافت کہلاتےہیں۔
    مثال کے طور پر اسلم کا بھائی، حنا کی کتاب، باغ کے پھول، آم کا پھل وغیرہ۔
    ان مثالوں میں کا، کی، کے، کا وغیرہ حروف اضافت ہیں۔

View More Details >>
Balochistan Police Department Constable (Balochistan Police) Police Department Urdu MCQs

وہ حروف جو شک کو دُور کرنے کیلئے استمعال ہوں، کیا کہلاتے ہیں؟

  • حروف استعجاب
  • حروف استدراک
  • حروف استفہامیہ
  • ان میں سے کوئی نہیں
  • b
  • حروف استدراک ایسے حروف ہوتے ہیں جو دو جملوں میں سے کسی ایک میں بیان کئے گئے شک کو دُور کرنے کیلئے دوسرے جملے میں استمعال ہوتے ہیں مثلا مگر، البتہ، ہاں، سو، اِلا، لیکن وغیرہ۔
    مزید مثال کے طور پر آپ کہہ سکتے ہیں : میں نے امجد کو بُلایا مگر وہ نہیں آیا۔

View More Details >>
Balochistan Police Department Constable (Balochistan Police) Police Department Urdu MCQs

ڈرامہ کس زبان کا لفظ ہے؟

  • پاکستانی
  • چینی
  • جاپانی
  • یونانی
  • d
  • ڈراما / ڈرامہ کسی قصہ،کہانی، ڈھونگ، غیر حقیقی بات کو کہا جاتا ہے۔
    ڈرامہ ایک مذکر لفظ ہے۔
    لفظ افسانہ، انشائیہ، انگریزی ادب سے آیا ہُوا لفظ ہے۔

View More Details >>
Balochistan Police Department Constable (Balochistan Police) Police Department Urdu MCQs

بابائے اُردو کسے کہا جاتا ہے؟

  • مرزا اسد اللہ خان غالب
  • مولوی عبدالحق
  • علامہ محمد اقبال
  • میر تقی میر
  • b
  • مولوی عبدالحق کو اردو زبان کا چمئن بھی کہا جاتا ہے۔
    مولوی عبدالحق نے اردو کو قومی زبان مقرر کرنے کیلئے بے حد جدوجہد کی۔

View More Details >>
Constable (Sindh Police) Police Department Sindh Police Department STS SIBA Past Papers Urdu MCQs

افسانہ ‘ کفن’کے خالق کون ہیں؟

  • پریم چند
  • احمد ندیم قاسمی
  • عصمت چغتائی
  • کرشن چندر
  • a
  • منشی پریم چند کا نام دھن پت رائے شری واستو تھا۔
    افسانہ ‘کفن’ پنجا ب یونیورسٹی میں ایم اے اردو کے نصاب میں بھی شامل ہے۔

View More Details >>
Constable (Sindh Police) Police Department Sindh Police Department STS SIBA Past Papers Urdu MCQs

ن م راشد کا پُورا نام کیا تھا؟

  • نظر محمد راشد
  • نذر محمد راشد
  • نامعلوم راشد
  • نظر منظر راشد
  • b
  • ن م راشد 1910 میں علی پور چھٹہ میں پیدا ہوئے اور 1975 میں لندن میں وفات پائی۔
    ن م راشد کے تین شعری مجموعے اُن کی زندگی میں شائع ہوئے جن میں ماورا، ایران میں اجنبی اور لا انسان شامل ہیں جبکہ ایک شعری مجموعہ وفات کے بعد شائع ہوا جس کا نام ‘گمان کا ممکن ‘ ہے۔

View More Details >>
Constable (Sindh Police) Police Department Sindh Police Department STS SIBA Past Papers Urdu MCQs

لفظ ‘ بندہ پرور’ قواعد کی رُو سے کیا ہے؟

  • مرکب تام
  • سابقی مرکب
  • لاحقی مرکب
  • اضافت
  • a
  • بندہ پرور ایک فارسی زبان کا مذکر لفظ ہے جس کا اردو میں معنی ہے بندہ نواز (بندوں پر مہربانی کرنے والا)۔
    مرکب تام دو یا دو سے زیادہ بامعنی الفاظ کا ایسا مجموعہ ہے جس سے کہنے والے کا مطلب پورا ہو جائے اور سُننے والے کی سمجھ میں بھی آجائے۔
    مرکب تام کو کلام تام بھی کہا جاتا ہے۔

View More Details >>
Constable (Sindh Police) Police Department Sindh Police Department STS SIBA Past Papers Urdu MCQs

میر تقی میر کے صاحب زادے کلُو بھی شاعر تھے۔وہ کیا تخلص لکھتے تھے؟

  • ذہین
  • ثاقب
  • اُمید
  • عرش
  • d
  • میر تقی میر کے بیٹے کا نام میر حسن عسکری تھا۔جنہیں پیار سے میر کلُو کہا جاتا تھا۔
    آپ میر تقی میر کی دوسری بیوی کی اولاد میں سے ہیں۔
    آپ کے مشہور دیوان میں ‘دیوان عرش’ شامل ہے جو 1875 میں شائع ہوا۔
    میر تقی میر کی ایک بیٹی بھی شاعرہ تھیں جن کا تخلص ‘ بیگم ‘ تھا۔

View More Details >>