- 85
- 86
- 87
- 88
- b
-
قرآن پاک میں کُل سورہ کی تعداد 114 ہے جس میں 86 مکی سورہ ہیں اور 28 مدنی سورہ ہیں۔
مکی سورہ سے مراد وہ سورہ ہیں جو مکہ میں نبی ﷺ پر نازل ہوئیں جبکہ مدنی سورہ سے مراد وہ سورہ ہیں جو نبی ﷺ پر مدینہ منورہ میں نازل ہوئیں
حجرِ اسود کو بوسہ دینا کیا کہلاتا ہے؟
- استلام
- طواف
- قیام
- ان میں سے کوئی نہیں
- a
-
حجر کا مطلب پتھر ہے اور اسود کا مطلب کالا / سیاہ ہے۔حجرِ اسود ایک پتھر ہے جو کعبہ کی جنوب مشرقی دیوار میں نصب ہے
حجرِ اسود کو بوسہ دیتے وقت دُعا ربنا اتنا فی الدنیا حسنۃ و فی الاخرۃ حسنۃ وقنا عذاب النار پڑھی جاتی ہے۔حجرِ اسود کے پاس سے گزرتے وقت دُعا بسم اللہ اللہ اکبر پڑھی جاتی ہے
پاکستان میں 1947 کے بعد پہلا ریڈیو اسٹیشن کہاں قائم کیا گیا؟
- کراچی
- لاہور
- پشاور
- راولپنڈی
- a
-
کراچی ریڈیو اسٹیشن کا فتتاح لیاقت علی خان نے 14 اگست 1948 کو کیا۔
پاکستان کی آزادی کا اعلان پہلی بار لاہور ریڈیو اسٹیشن سے کیا گیا تھا۔
پشاور ریڈیو اسٹیشن کو 1935 میں قائم کیا گیا۔
لاہور ریڈیو اسٹیشن کو 1937 میں قائم کیا گیا۔
ڈھاکہ ریڈیو اسٹیشن کو 1939 میں قائم کیا گیا
پاکستان میں نمک کی سب سے بڑی کان کہاں واقع ہے؟
- لاہور
- کراچی
- کھیوڑہ
- کچا کھوہ
- c
-
صوبہ پنجاب کے ضلع جہلم کی تحصیل پنڈ دادنخان میں ایک قصبہ ہے جس کا نام کھیوڑہ ہے جہاں پاکستان کی سب سے بڑی نمک کی کان موجود ہے
پاکستان کے موجودہ صدر کا نام ۔۔۔۔۔۔ہے۔
- نواز شریف
- یوسف رضا گیلانی
- آصف علی زرداری
- عمران خان
- c
-
پاکستان کے موجودہ وزیر تعلیم کا نام خالد مقبول صدیقی ہیں۔
پاکستان کے موجودہ وزیر قانون کا نام اعظم نذیر تارڑ ہیں۔
پاکستان کے موجودہ وزیر خزانہ کا نام محمد اورنگزیب ہیں
قرآن پاک کس مہینہ میں نازل ہوا؟
- رمضان المبارک
- ذوالحجہ
- شوال
- محرم
- a
-
قرآن پاک 30 سپاروں ، 7 منازل ، 14 سجدے اور 114 سورتوں پر مشتمل ہے
امریکہ کی کرنسی ۔۔۔۔۔۔ہے۔
- ڈالر
- روپیہ
- ٹکا
- ین
- a
-
امریکہ کی کرنسی امریکی ڈالر ہے جبکہ امریکہ کا دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی ہے۔
امریکہ کی 50 ریاستیں ہیں۔
امریکی کی آزادی کا دن 4 جولائی 1776 ہے
رُوح قبض کرنے والے فرشتے کا کیا نام ہے؟
- جبرائیل علیہ السلام
- میکائیل علیہ السلام
- عزرائیل علیہ السلام
- ان مٰیں سے کوئی نہیں
- c
-
رُوح قبض کرنے والے فرشتے کو ملک الموت بھی کہا جاتا ہے۔
جبرائیل علیہ السلام فرشتہ اللہ کے نبیوں کو اللہ کا پیغام پہنچاتا ہے۔
اسرافیل علیہ السلام فرشتہ قیامت کے قریب صور پھونکنے کے کام پر مامور ہے۔
میکائیل علیہ السلام فرشتہ اللہ کے حکم سے لوگوں تک اُن کا رزق پہنچاتا ہے
پاکستان کی قومی زبان ۔۔۔۔۔۔ہے۔
- بنگالی
- پشتو
- پنجابی
- اردو
- d
-
اردو زبان کو اپریل 1954 کو پاکستان کی قومی زبان قرار دیا گیا، اس سے پہلے پاکستان کی دو قومی زبانیں ہوا کرتی تھیں جن میں بنگالی اور اردو شامل ہے۔
پاکستان کی دفتری زبان انگریزی ہے
کوئٹہ کا پُرانا نام کیا تھا؟
- شالکوٹ
- منٹگمری
- لائل پور
- نیورن کوٹ
- a
-
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کوئٹہ پہاڑکیونکہ چاروں طرف سے پہاڑوں سے گھرا ہوا ہے اس لئے اسے شالکوٹ کا نام دیا گیا تھا۔
کوئٹہ شہر صوبہ بلوچستان کا دارالحکومت ہے۔
کوئٹہ، پشتوزبان کے لفظ کوٹ سے نکلا ہے۔
قیام پاکستان سے قبل کوئٹہ شہر افغانستان کا حصہ تھا۔
کوئٹہ آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا دسواں بڑا شہر ہے