Police Department Psychometric MCQs PTS Past Papers Rescue 1122

I am always very conscious of what is going on around me.

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • a
  • میں ہمیشہ اپنے اردگرد کے معاملات پر نظر رکھتا ہوں۔
    اپنے اردگرد کے حالات و واقعات سے باخبر رہنا بہت اچھی عادت ہے۔لیکن کوشش کریں کہ دوسروں کے غیر ضروری معاملات میں مداخلت مت کریں۔
    کسی بھی محکمہ میں حالات حاضرہ سے باخبر رہنے والے لوگوں کو ترجیح دی جاتی ہے لیکن آپکا یہ باخبر رہنا مثبت ہونا چاہیئے ، یہ نہ ہو کہ آپ دوسروں کی ٹوہ مٰں لگے رہیں ۔
    آپکو ملکی حالات کے بارے میں آگاہی ہونی چاہیئے اور آپکو اپنے محکمہ کے بارے میں اردگر د کے عناصر کے بارے میں باخبر رہنا چاہیئے۔

View More Details >>
Police Department Psychometric MCQs PTS Past Papers Rescue 1122

I sometimes spend so much time thinking about things that I lose track of time.

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • b
  • میں کبھی کبھار سوچنے میں اتنا وقت لگاتا ہوں کہ میرا وقت ضائع ہو جاتا ہے۔
    ہر کام کو سوچ سمجھ کر کرنا چاہیئے۔اگر کسی کام کو سوچے سمجھے بغیر شروع کر دیا جائے تو ہو سکتا ہے اس کام میں کامیابی کی بجائے ناکامی اور نقصانات کے مواقع زیادہ ہوں۔
    لیکن یہ بھی درست نہ ہے کہ آپ ایک کام کو سوچنے بیٹھیں اور سارا دن اسی سوچ میں گزار دیں اور اس کام کو کرنے کیلئے آپ کے پاس ٹائم ہی نہ ہو۔
    سوچنا چاہیئے لیکن ایک طریقہ کار کے مطابق تاکہ آپکی پلاننگ کے ساتھ ساتھ آپ اس پلاننگ پر عمل پیرا بھی ہو سکیں۔
    کسی بھی کام کو اس انداز میں کریں کہ کام بھی پورا ہو جائے اور اس کام کی وجہ سے آپکی زندگی کے دوسرے کام متاثر نہ ہوں۔

View More Details >>
Police Department Psychometric MCQs PTS Past Papers Rescue 1122

I often mislay objects such as house or car keys.

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • d
  • میں اکثر گھر اور کار کی چابیاں بھول جاتا ہوں۔
    کبھی کبھار تو کوئی بھی گھر ، گار ، بائیک وغیرہ کی چابیاں بھول سکتا ہے۔
    لیکن اکثر بھول جانا ، یہ بھولنے کی بیماری ہو سکتی ہے۔
    اور اگر آپ اکثر چیزیں بھول جاتے ہیں تو آپ دماغی طور پر کسی بھی سرکاری و غیر سرکاری ملازمت کے اہل نہ ہیں۔
    اگر آپ ریسکیو 1122 میں سیلیکٹ ہو جاتے ہیں ں اور وہاں آپریشن کے دوران کسی متاثرہ شخص کو آپ بھول جاتے ہیں تو یہ بہت بڑا مسئلہ بن جائے گا۔
    اگر آپ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں سیلیکٹ ہوتے ہیں اور ریڈ کرنے جائیں اور اپنا اسلحہ پولیس اسٹیشن یا پولیس وین میں بھول جائیں تو کیسا ہو گا ؟؟؟؟
    اس لئے اپنے آپکو بھولنے والی عادت سے بچائیں اور اگر آپ میں بھولنے کی عادت ہے تو فوری طور پر اپنا علاج کروائیں یا کسی ماہر نفسیات سے رابطہ کریں۔

View More Details >>
Police Department Psychometric MCQs PTS Past Papers Rescue 1122

When thing go wrong I am more likely to blame myself than people around me.

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • a
  • جب کوئی غلط بات ہو جائے تو میں اپنے اردگرد کے لوگوں کی بجائے خود کو ذمہ دار ٹھہراتا ہوں۔
    اکثر یہ پریکٹس دیکھنے میں آئی ہے کہ جب کوئی غلطی ہو جائے تو لوگ اس غلطی کو کسی اور پر ڈال دیتے ہیں چاہے وہ غلطی انکی اپنی ہو۔
    اگر آپ میں اپنی غلطی کا اعتراف کرنے کا حوصلہ ہے تو آپ ایک بہادر اور حقیقت پسند انسان ہیں۔
    اپنی غلطی کا اعتراف کرنا بری بات نہیں ہے ، یہ ایک مثبت پہلو ہے۔
    لیکن یہ ہرگز مت کریں کہ بے جا دوسروں کی غلطیاں اپنے سر لیتےرہیں۔اگر آپ دوسروں کی ہر غلطی اپنے ذمہ لے رہیں ہیں تو یہ ایک نفسیاتی اور معاشرتی طور پر اچھا عمل نہیں ہے۔

View More Details >>
Police Department Psychometric MCQs PTS Past Papers Rescue 1122

I sometimes doubt my abilities.

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • d
  • مجھے کبھی کبھی اپنی صلاحیتوں پر شک ہوتا ہے۔
    سابقہ فقرہ میں آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ آپکو اپنی صلاحیتوں پر یقین ہے اور اس فقرہ میں آپ انکار کر رہے ہیں۔
    یہ فقرہ پریشان کرنے اور آپکی مستقل مزاجی چیک کرنے کیلئے دیا گیا ہے۔آپ نے اس فقرہ کا وہی جواب دینا ہے جو پہلے دے چکے ہیں۔اگر اس کا جواب آپ نے تبدیل کر دیا تو اسکا مطلب ہے کہ آپ میں فیصلہ کرنے اور فیصلہ کرنے کے بعد اس پر ثابت قدم رہنے کا حوصلہ یا قوت نہیں ہے۔
    اور اپنی صلاحیتوں پر شک کرنے کا پہلا مطلب یہ نکلتا ہے کہ آپ شکی مزاج ہیں دوسرا یہ کہ آپکو اپنی ذات پر اعتماد بالکل بھی نہیں ہے ۔ آپ میں خود اعتمادی بالکل نہیں ہے۔
    نفسیاتی امتحان پاس کرنے کیلئے ضروری ہوتا ہے کہ آپ اپنے آپ میں خود اعتمادی کا اظہار کریں۔

View More Details >>
Police Department Psychometric MCQs PTS Past Papers Rescue 1122

I am convinced of my own abilities.

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • C
  • میں اپنی صلاحیتوں کا قائل ہوں۔
    انسان کو اپنے صلاحیتوں کے بارےمیں بخوبی علم ہونا چاہیئے۔ اگر آپکو اپنی صلاحیتوں کے بارے میں بخوبی علم ہے تو آپ آسانی سے اپنے مطلوبہ ہدف یا مقصد کو حاصل کر سکیں گے۔
    جن لوگوں کو اپنی صلاحیتوں کے بارے میں علم ہوتا ہے وہ ہر کسی بھی محکمہ یا معاشرہ میں اپنی صلاحیتوں کا استمعال کرتے ہوئے جگہ بنا سکتے ہیں۔
    اپنی صلاحیتوں کو جانتے ہوئے زندگی گزاریں تاکہ آپ اپنے ساتھ ساتھ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بھی کام کرسکیں۔
    زیادہ تر لوگ زندگی میں اسی لئے ناکام ہو جاتے ہیں کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار نہیں لاتے اور دوسرے لوگوں کی سوچ کو اپنے اوپر مسلط کر لیتے ہیں۔

View More Details >>
Police Department Psychometric MCQs PTS Past Papers Rescue 1122

I cope easily with criticism.

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • C
  • میں تنقید کا آسانی سے مقابلہ کر سکتا ہوں۔
    تنقید عموما لوگوں کو اس قدر مایوس کرتی ہے کہ وہ کامیابی کے بالکل پاس آ کر لوٹ جاتے ہیں۔
    جو لوگ تنقید کا سامنا نہیں کر سکتے وہ عموما زندگی میں ناکام ہو جاتے ہیں۔اور جو لوگ تنقید کا سامنا کرتے ہیں او ر مقابلہ کرتے ہیں تو وہ ایسے نتائج لیکر آتے ہیں ۔
    تنقید سے مثبت نتائج انہی لوگوں کو حاصل ہوتے ہیں جو تنقید کا خندہ پیشانی کا مقابلہ کرتے ہیں۔اگر آپ میں تنقید کا سامنا کرنے کا حوصلہ ہے تو آپ زندگی کے بہت سے معاملات دوسرے لوگوں سے بہتر سرانجام دے سکیں گے۔

View More Details >>
Police Department Psychometric MCQs PTS Past Papers Rescue 1122

If I fail to meet a deadline on an important task, I tend not to feel guilty or upset.

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • d
  • اگر میں کسی کام کو آخری تاریخ تک نہ کر پاؤں تو میں کسی قسم کا برا محسوس نہیں کرتا۔
    اس فقرہ میں پہلی بات تو یہ ہے جو آپکے خلاف جائے گی کہ آپ کسی کام کو کرنے کیلئے آخری تاریخ کا انتظار کرتے ہیں۔ دوسرا یہ کہ آپ اگر کامیاب نہ ہوں تو آپکو کسی قسم کا برا محسوس نہیں ہوتا۔
    اس کا مطلب ہے ک آپکی زندگی کا کوئی خاص مقصد نہ ہے۔کیونکہ جن لوگوں کی زندگی کا کوئی مقصد ہوتا ہے وہ اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے کوشش کرتے ہیں اور اپنی ناکامیوں سے سیکھتے ہیں ۔
    جب کسی انسان کو اپنی ناکامیوں کا احساس ہی نہیں ہو گا تو وہ سیکھے گا کیسے ؟
    اس لئے ہمیشہ اپنے آپکو سیکھنے کے مراحل میں ظاہر کریں اور اور آپکا عمل ایک پروفیشنل جیسا ہو۔تب آپ ایک کامیاب انسان بن پائیں گے۔

View More Details >>
Police Department Psychometric MCQs PTS Past Papers Rescue 1122

I worry about letting other people down.

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • d
  • میں لوگوں کو نیچا دکھانے کی فکر میں رہتا ہوں۔
    ہمیشہ اسی فکر میں رہنا کہ آپ دوسروں کو نیچا دکھا سکیں۔ یا دوسروں کو بے عزت کریں تو یہ کوئی اچھی بات نہ ہے۔
    مثبت سوچ کے حامل افراد اپنے کام سے کام رکھتے ہیں اور کوشش کر تے ہیں کہ دوسروں کو پریشان کرنے کی بجائے دوسروں کیلئے آسانیاں تلاش کرتے ہیں۔
    دوسروں کی برائیاں تلاش کرتے رہنا اور دوسروں کی کمزوریاں ڈھونڈتے رہنا منفی سوچ کے حامل افراد کی نشانی ہے۔
    اور منفی سوچ کے حامل افراد کو کسی بھی محکمہ یا معاشرہ میں پسند نہیں کیا جاتا۔
    یہ ایک اخلاقیات سے گری ہوئی حر کت ہے۔

View More Details >>
Police Department Psychometric MCQs PTS Past Papers Rescue 1122

I often feel standards others set themselves are too high.

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • b
  • میں اکثر محسوس کرتا ہوں کچھ لوگوں نے اپنا معیار بہت اونچا رکھا ہے۔
    آپکو چاہیئے کہ آپ دوسروں کے لائف سٹینڈرڈ کی بجائے اپنی خود کی زندگی پر توجہ دیں۔ اور دوسروں کی اچھائیوں کو نوٹ کریں ان سے سیکھیں اور دوسروں کی برائیوں یا بری عادتوں کو مت اپنائیں اور نہ ہی ان کے بارے میں سوچیں۔
    اس فقرہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ احساس کمتری کا شکار ہیں یا آپ دوسروں سے حسد کرتے ہین۔
    ہر انسان کا اسکی محنت کے مطابق معیار ہوتا ہے اور انسان کا معیار ہونا بھی اسکی تعلیم ، ہنر اور محنت کی وجہ سے۔
    اس لئے اس قسم کے سوالات میں یہ ظاہر کریں کہ آپ کیلئے یہ بات کوئی معنی نہیں رکھتی کہ آپ لوگوں کے بارے میں اتنا زیادہ سوچتے ہیں۔
    اگر آپ پولیس فورس جوائن کرنا چاہتے ہیں تو پھر تو آپ کسی امیر آدمی کے خلاف کبھی بھی کاروائی نہ کر سکیں گے۔
    اس قسم کے سوالات میں خود کو انجان ظاہر کریں۔

View More Details >>