Police Department Psychometric MCQs PTS Past Papers Rescue 1122

There is a big gap between the sort of person I am and the sort of person I would like to be.

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • b
  • میں جیسا انسان ہوں اور جیسا انسان میں بننا چاہتا تھا ، ان دونوں میں بہت فرق ہے۔
    اگر آپ اپنی موجودہ زندگی کی حیثیت سے مطمئن نہیں ہیں تو آپکو عملی زندگی میں بہت سی پریشانیاں ہو سکتی ہیں اور آپ بہت سے معاملات کو عام لوگوں کیطرح حل نہیں کر سکیں گے۔
    جو لوگ اپنے آپ سے مطمئن نہیں ہوتے وہ درست فیصلہ نہیں کر پاتے۔
    بہت سے معاملات میں انکے فیصلہ جات میں مفاد کم اور نقصان زیادہ ہوتا ہے۔اس لئے نفسیاتی امتحان میں اپنے آپکو مطمئن انسان ظاہر کریں ۔کیونکہ مطمئن انسان سب سے بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں۔

View More Details >>
Police Department Psychometric MCQs PTS Past Papers Rescue 1122

Some people are too tolerant of their own shortcomings.

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • a
  • کچھ لوگ اپنی کوتاہیوں کی وجہ سے بہت کچھ برداشت کرتے ہیں۔
    اس فقرہ میں آپکا تجربہ چیک کی جا رہا ہے کہ آپ کو پریکٹیکل لائف کا کتنا تجربہ ہے۔
    اگر آپ نے زندگی میں بہت سے معاملات دیکھے ہیں تو آپ جانتے ہیں کہ کوتاہیوں کی وجہ سے عموما نقصانات ہی سرزد ہوتے ہیں۔
    اور بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ کوتاہی کی وجہ سے نقصان نہ ہو۔
    اس لئے اس فقرہ کے جواب کے طور پر اپنا تجربہ بیان کریں لیکن کوشش کریں کہ ایسا جواب دیں جو حقیقت پر مبنی ہو۔

View More Details >>
Police Department Psychometric MCQs Rescue 1122

If I am not good at something I will work hard until I have mastered the task.

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • C
  • اگر میں کسی کام میں اچھا نہیں ہوں تو میں اس وقت تک محنت کرتا رہوں گا جب تک میں اس میں مہارت نہ حاصل کر لوں۔
    اگر آپ کسی کام کو سیکھنے کیلئے بار بار کوشش کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ ایک محنتی انسان ہیں اور آپکی اس عادت کو دیکھ کر انٹرویو لینے والا یا پیپر چیک کرنے والا یہ اندازہ لگا سکے گا کہ آپ اپنی پریکٹیکل لائف میں بھی دل لگا کر محنت کریں گے ۔
    اس قسم کے لوگ عموما زیادہ محنتی ثابت ہوتے ہیں اور ہر محکمہ میں ایسے لوگوں کو سراہا جاتا ہے۔

View More Details >>
Police Department Psychometric MCQs Rescue 1122

People see me as a person who sets high standards for my self.

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • d
  • لوگ مجھے ایسے دیکھتے ہیں جیسے میں ایک بڑا انسان ہوں۔
    اس قسم کے فقرات کا جواب دھیان سے دیں۔
    اس قسم کے سوالات میں آپکی بہت باریک بینی سے دماغی حالت چیک کی جا رہی ہے کہ آپ کس قسم کی خوش فہمی میں مبتلا ہیں۔
    آپکو اپنے منہ میاں میٹھوں بننے کی ضرورت نہیں ہے۔آپ ایک ملازمت سے متعلقہ امتحان میں شامل ہیں اور کسی قسم کی خوش فہمی مت دکھائیں اور نہ ہی اپنے آپکو بہت بری شے ظاہر کریں۔
    اس قسم کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ذہن میں رکھیں کہ اگر آپ نے اپنے آپکو دوسروں سے اعلی اور دوسرے کو ادنی ظاہر کیا تو یہ سوال آپکے خلاف جا سکتا ہے۔

View More Details >>
Police Department Psychometric MCQs Rescue 1122

I generally feel able to cope with challenges of everyday life.

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • a
  • میں اپنے آپکو اس قابل سمجھتا ہوں کہ میں زندگی کے چیلنجوں کا سامنا کر سکتا ہوں۔
    اس فقرہ سے آپکی پختگی ظاہر ہوتی ہے لیکن اسے اس حد تک بھی مت لے جائیں کی خوش فہمی / بہت زیادہ اوور ہو جائے۔
    ہر انسان اپنے آپکو کسی نہ کسی قابل سمجھتا ہے لیکن اگر آپ سمجھنے کے ساتھ ساتھ عمل بھی کرتے ہیں تو یہ ایک اچھی عادت ہے اور دوسروں سے ہٹ کر ہے۔
    انسان کو ہر وقت ہر قسم کے مسائل / چیلنچ سے نمٹنے کیلئے تیار رہنا چاہیئے لیکن احتیاط اور حاضر دماغی سے کام لینا چاہیئے۔
    اگر آپ نفسیاتی طور پر خود کو اس قابل سمجھتے ہیں تو یہ ایک اچھی عادت ہے اور کوشش کریں کہ عام زندگی میں بھی خوش اسلوبی سے تمام چیلنجوں کا سامنا کریں تاکہ آپکی قوت برداشت بڑھے اور آپ ایک پروفیشنل انسان بن سکیں۔

View More Details >>
Police Department Psychometric MCQs Rescue 1122

Sometimes little problems take on an importance they do not really merit.

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • d
  • بعض اوقات چھوٹی چھوٹی پریشانیاں بڑی اہمیت اختیار کر لیتی ہیں جن کی حقیقت میں کوئی اہمیت نہیں ہوتی۔
    یہ حقیقت پر مبنی فقرہ ہے کہ بعض اوقات آپ کے سامنے ایسے معاملات آتے ہیں جو بنیادی طور پر ایسے ہوتے ہیں کہ اُن سے ایسے نتائج کی توقع نہیں کی جاسکتی لیکن وہ حالات کے ساتھ ایسی نوعیت اختیار کر جاتے ہیں جن کو حقیقت میں کوئی اہمیت نہیں دی جاتی۔
    ایسے معاملات وقوع پذیر ہو سکتے ہیں لیکن ایسا شازو نادر ہو سکتا ہے ، عموما ایسا نہیں ہونا چاہیئے، اگر عموما ایسا ہوتا ہے تو اس میں آپکی غلطی / لاپرواہی وجہ بن سکتی ہے۔

View More Details >>
Police Department Psychometric MCQs Rescue 1122

People around me would mostly not be aware of when I was feeling pressured.

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • c
  • میں اگر دباؤ کا شکار بھی ہوں تو میں دوسرے لوگوں پر ظاہر نہیں کرتا۔
    یہ فقرہ ہم سابقہ سوال میں بھی زیر بحث لا چکے ہیں۔
    اگر کوئی شخص پریشانی / دباؤ کے باوجود دوسرے لوگوں پر اپنے تاثرات ظاہر نہیں ہونے دیتا تو اسکا مطلب ہے کہ آپ ایک سلجھے ہوئے ، سنجیدہ اور ایک پروفیشل انسان ہیں۔
    آپ جانتے ہیں کہ آپکو اپنے مقاصد حاصل کرنے کیلئے یا آپنے کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے حالات کی مطابق کیسے جذبات و احساسات کا اظہار کرنا ہے۔

View More Details >>
Police Department Psychometric MCQs Rescue 1122

I generally feel satisfy with my life.

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • a
  • میں اپنی زندگی سے مطمئن ہوں۔
    اپنی زندگی سے مطمئن ہونا اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ آپ اپنی زندگی کا ہر کام ایک طریقہ کار کے تحت سرانجام دے رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آپ ایک مطمئن انسان ہیں۔
    اگر آپ اپنی زندگی کے معاملات کو ایک منظم طریقہ سے سرانجام نہ دیں تو ہو سکتا ہے کہ آپکی زندگی میں بہت سی پریشانیاں ہو جس وجہ سے آپ اپنی زندگی سے مطمئن نہ ہوں۔

View More Details >>
Police Department Psychometric MCQs Rescue 1122

Others would describe me as someone who keeps my feelings under control.

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • c
  • لوگ جانتے ہیں کہ میں اپنے جذبات کو قابو میں رکھتا ہوں۔
    اپنے جذبات کو قابو میں رکھنے والے لوگوں کو زندگی کی ہر میدان میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔
    اگر آپ میں یہ خوبی ہے تو آپ ایک کامیاب انسان ثابت ہو سکتے ہیں۔اپنے جذبات کو قابو میں رکھنے سے آپ بہت سی پریشانیوں اور نقصانات سے بچ سکتے ہیں۔
    اگر آپ کسی محکمہ میں ملازمت کے لئے کوشش کر رہے ہیں تو آپکی یہ خوب آپکو ملازمت کیلئے اہل ثابت کر سکتی ہے۔
    کیونکہ نفسیاتی طور پر ایک نارمل انسان ہی اپنے جذبات پر قابو پا سکتا ہے۔

View More Details >>
Police Department Psychometric MCQs Rescue 1122

People see me as someone who copes well under pressure.

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • c
  • لوگ میرے بارے میں سمجھتے ہیں کہ میں دباؤ میں بھی ہر معاملہ کو بہتر سرانجام دے سکتا ہوں
    ہر انسان کو کوئی نہ کوئی پریشانی ضرور لاحق ہوتی ہے وہ پریشانی کاروباری ہو سکتی ہے، ملازمت سے متعلقہ ہو سکتی ہے یا گھریلو معاملات سے متعلقہ ہو سکتی ہے۔
    اگر کوئی شخص تمام پریشانیوں یا دباؤ کے باوجود معاشرے میں ایک نارمل انسان کیطرح زندگی گزار رہا ہے تو اسکا مطلب ہے کہ وہ ایک پروفیشنل انسان ہے۔
    پروفیشنل اسے کہا جاتا ہے جو شخص ہر معاملہ اور حالات کے مطابق خود کو ڈھال لیتا ہے اور اپنے کام اور کارکردگی کو کم نہیں ہونے دیتا۔
    ایسے لوگوں کو ہر محکمہ اورمعاشرہ میں سراہا جاتا ہے اور انہیں ہمیشہ ذمہ داری والے اہم کام ہی سونپے جاتے ہیں۔

View More Details >>