Most Important & Most Repeated MCQs

  • Agee
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • c
  • میں ڈیڈ لائن کو پورا کرنے کے لیے اپنی ٹیم کے ارکان پر یقین رکھتا ہوں۔
    کسی بھی ٹیم ورک میں ٹیم ممبرز پر اعتماد بہت ضروری ہے تاکہ مقررہ ڈیڈ لائن پر کام مکمل ہو سکے۔
    ٹیم کے ارکان پر بھروسہ رکھنے سے ماحول میں نمایاں مثبت تبدیلیاںسامنے آتیں ہیں جس سے اچھے نتائج حاصل ہوتے ہیں۔
    جب تمام ٹیم ممبران مقررہ وقت میں کام کو ختم کرتے ہیں اس سے سہولیات میں تاخیر یا غلطی کے امکانات کم سے کم ہوتے ہیں۔کسی بھی ٹیم کی کامیابی / بہترین سروسز فراہم کرنے میں ٹیم ممبرز پر اعتما د ایک کلیدی کردار ادا کرتا ہے

  • Agee
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • c
  • ٹیم کے ممبران ٹیم ڈسکشن کے دوران اپنے خیالات اور رائے کا اظہار کرنے کے لیے آزاد ہیں؟
    چاہے معانینِ حجاج کا معاملہ ہے یا کوئی بھی ٹیم ورک ہے ، اُس کے لئے ضروری ہے کہ ٹیم ڈسکشن میں ہر ممبر اپنے خیالات اور رائے کا اظہار کرے تاکہ بہترین فیصلہ کیا جا سکے اور حجاج کرام / کلائنٹس کو بہترین سروسز فراہم کی جا سکیں۔
    اگر ہر ممبر ٹیم ڈسکشن میں اپنی رائے کا اظہار کرے گا تو بہت سے مسائل کا حل آسانی سے مل سکتا ہے ۔تمام ٹیم ممبرز میں ہم آہنگی پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ غلط فہمیوں کا خاتمہ ہوتا ہے

  • Agee
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • c
  • ٹیم کے ارکان اس بات کو یقینی بنانے کے لیے جوابدہ ہیں کہ آیا ہر رکن اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے؟
    معاونینِ حجاج کیلئے ضروری ہے کہ ہر ٹیم ممبر اس بات کو یقینی بنائے کہ تمام ارکان اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔اس سے حجاج کرام کو مہیا کی جانے والی سروسز میں کمی نہیں آئے گی اور ٹیم بہترین طریقے سے کام کو سرانجام دے گی۔
    اگر ایک ٹیم ممبر لاپرواہی برت رہا ہے تو اُسے آگاہ کرنے سے وہ بہترین سروسز فراہم کر سکتا ہے۔
    ٹیم لیڈرز کے ساتھ ساتھ ٹیم ممبرز کی نگرانی سے ٹیم ورک مضبوط ہوتا ہے اور بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں

  • Agee
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • b
  • لوگوں کو ٹیم کی فکر کرنے کی بجائے اپنی کامیابی پر زیادہ توجہ دینی چاہیے؟
    جب بھی آپ کسی ٹیم کی صورت میں کام کرتے ہیں تو آپ ٹیم کی کامیابی کیلئے کام کرتے ہیں۔اُس ٹیم میں موجود ہر ممبر اپنا کام خوش اسلوبی سے سرانجام دیتا ہے جس کی وجہ سے ٹیم کو کامیابی ملتی ہے۔
    معاونینِ حجاج کے معاملہ میں بھی آپ کو اپنے ذاتی کام کے ساتھ ساتھ ٹیم ورک پر بھی توجہ دینی پڑے گی تاکہ حجاج کرام کو بہترین سروسز مہیا کی جا سکیں۔
    اگر آپ اپنی ذاتی کامیابی کی فکر میں رہیں گے تو ٹیم ورک میں خلل پڑے گا ۔اس صورت میں لاپرواہی آپ کی ہو گی اور نقصان ٹیم ورک کے ساتھ ساتھ حجاج کرام کا بھی ہو گا

  • Agee
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • b
  • منفی ردعمل سے بچنے کے لیے ٹیم سے غلطیوں کو چھپانا بہتر ہے؟
    معاونینِ حجاج کے طور پر آپ ڈیوٹی سرانجام دیں یا کسی اور جگہ آپ ٹیم ورک میں ڈیوٹی پر مامور ہوں تو غلطی کی صورت میں کبھی بھی اُس غلطی کو مت چھپائیں بلکہ اُس غلطی کو دوسرے ٹیم ممبرز اور ٹیم لیڈر کے ساتھ شیئر کیا جائے تاکہ اُس غلطی کا حل جلد سے جلد نکالا جا سکے۔
    کسی بھی غلطی کو چاہے ٹیم ورک کی صورت میں ہو یا انفرادی طور پر ہو چھپانے سے مسائل / نقصان بڑھ سکتا ہے۔
    غلطیوں / مسائل کو شیئر کرنے اور حل نکالنے سے مثبت نتائج کے ساتھ ساتھ دوسرے ٹیم ممبرز کی اصلاح ہوتی ہے جس کی وجہ سے سروسز کی فراہمی میں بہتری آتی ہے

  • Agee
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • b
  • ٹیم میں سب کو اپ ڈیٹ کرنا میرا کام نہیں ہے۔
    اگر معاونینِ حجاج کی ڈیوٹی پر مامور ہیں تو یہ ضروری ہے کہ تمام ٹیم ممبرز کو تمام معلومات کا علم ہو، اگر کسی ٹیم ممبر کے پاس کوئی معلومات نہیں ہے تو دوسرے ممبر کو چاہیئے کہ اِسے متعلقہ معلومات سے آگاہ کرے۔
    ٹیم کے سربراہ کی ڈیوٹی ہے کہ وہ تمام ٹیم ممبرز کو تمام معلومات فراہم کریں ، فرضِ محال کسی ممبر کو کسی کام / بات کا علم نہیں تو دوسرے ممبرز کو چاہیئے کہ اُسے آگاہ کرے ، یہ نہ ہو کہ لاعملی میں غلط اقدامات کیوجہ سے ٹیم ورک متاثر ہو اور نتیجہ میں حجاج کرام کے معاملات میں خلل آئے

  • Agee
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • b
  • کیا ٹیم ممبران میں کام کو سمجھے بغیر کام کیا جا سکتا ہے؟
    معاونینِ حجاج ہی نہیں بلکہ ہر اُس جگہ جہاں ٹیم ورک میں کام کیا جارہا ہو ، ہر ممبر اپنے کام اور ذمہ داری کو سمجھے تاکہ بہترین نتائج سامنے آئیں۔کام کو سمجھے بغیر سرانجام دینے سے غلطیوں اور نقصان کے مواقع زیادہ ہوتے ہیں۔جس سے ٹیم ورک متاثر ہوتا ہے اور معاونینِ حجاج کے معاملہ میں حجاج کرام کو سروسز مہیا کرنے میں کوتاہی ہو سکتی ہے ۔
    اگر ہر ٹیم ممبر کام کو سمجھ کر سرانجام دے گا تو معاونینِ حجاج کو بہترین سروسز مہیا کی جا سکیں گی

  • Agee
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • b
  • میں دوسروں کی فکر کرنے کے بجائے اپنے کام پر توجہ دینے کو ترجیح دوں گا۔
    معاونینِ حجاج کیلئے صرف اپنے کا م پر توجہ دینا کافی نہیں ہے کیونکہ انھیں ٹیم ورک کے دوران دوسرے ساتھیوں کی مدد کرنا پڑ سکتی ہے ،علاوہ ازیں حجاج کرام کی بھی دورانِ کام مدد کرنا پڑ سکتی ہے۔
    اگر ہر کوئی معاون اپنے اپنے کام میں مصروف رہے گا اور بوقتِ ضرورت حجاج کرام اور ساتھیوں کی مدد نہیں کرے گا تو اس سے کام میں خلل پڑ سکتا ہے ۔ایک اچھا معاون وہ ہے جو ٹیم ورک میں ہو یا انفرادی طور پر کام کر رہا ہے ، اس دوران وہ دوسروں کی مدد اور تعاون کو بھی اہم سمجھے

  • Agee
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • c
  • کیا میرے لیے اپنے ساتھیوں کے جذبات کا خیال رکھنا ضروری ہے؟
    معاونینِ حجاج کیلئے انتہائی ضروری ہے کہ اپنے ساتھیوں کے جذبات و احساسات کا احترام کریں۔
    اس سوال کی مدد سے بالواسطہ آپ سے یہ پوچھا گیا ہے کہ آپ حجاج کرام کے ساتھ کس طرح سے پیش آئیں گے؟
    اگر آپ اپنے ساتھیوں اور حجاج کرام کےجذبات کا خیال رکھنے کا جذبہ رکھتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ حجاج کرام کو بہترین سروسز مہیا کر سکتے ہیں۔آپ بطور ٹیم یا انفرادی طور پر کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں

  • Agee
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • a
  • گروپ پروجیکٹ مجھے انفرادی کام سے زیادہ پرجوش بناتے ہیں؟
    معاونین حجاج کیلئے ٹیم ورک زیادہ مؤثر سمجھا جاتاہے لیکن بعض اوقات آپ کو انفرادی طور پر بھی کام کرنا پڑ سکتا ہے۔
    سخت متفق کی صورت میں یہ ظاہر ہو گا کہ آپ صرف ٹیم ورک میں کام کر سکتے ہیں اگر آپ کو انفرادی طور پر کام کرنا پڑ جائے تو آپ سرانجام نہیں دے سکیں گے لیکن متفق کی صورت میں یہ ظاہر ہو گا کہ آپ انفرادی طور پر اور ٹیم ورک دونوں صورتوں میں بہترین کارکردگی دکھا سکتے ہیں