Police Department Psychometric MCQs Rescue 1122

Sometimes people describe me shy.

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • d
  • بعض اوقات لوگ مجھے شرمیلا کہتے ہیں۔
    پر اعتماد لوگوں کو ہر محکمہ ، ہر معاشرہ اور ہر جگہ پسند کیا جاتا ہے۔
    پولیس ڈیپارٹمنٹ ، ریسکیو 1122 اور آرمی وغیرہ میں تو شرمانے اور جھجکنے کی گنجائش ہی نہیں ہے ۔ آپکا شرمیلا پن کسی کی جان لے سکتا ہے۔آپ نے سینکڑوں لوگوں کو بچانا ہے اور حفاظت کرنی ہے، یا اگر آپ محکمہ تعلیم یا کسی اور ڈیپارٹمنٹ میں ہیں تو آپ نے لوگوں کی رہنمائی کرنی ہے اگر آپ شرما گئے تو آپ بہت سے لوگوں کی زندگی اور مستقبل داؤ پر لگا دیں گے۔

View More Details >>
Police Department Psychometric MCQs Rescue 1122

I feel relax on groups, even those containing individuals who are unfamiliar to me.

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • b
  • میں ان گروپوں میں آرام محسوس کرتا ہوں چاہے ان میں مجھے کوئی جانتا ہو یا نہ جانتا ہو۔
    کسی بھی پیپر میں بہت سے ایسے فقرات ہوں گے جنھیں گھما پھرا کر آپ سے بار بار پوچھا جائے گا۔
    اگر آپ نے کسی ایک جگہ پر جواب رضامندی میں دیا ہے تو کوشش کریں کہ اس سوال سے ملتے جلتے سوالات کا جواب بھی رضامندی میں دیں۔
    آگر کسی جگہ پر آپ کے جاننے والے لو گ موجود ہیں تو اسکا مطلب تو سمجھ آتا ہے کہ آپ آرام محسوس کریں گے کیونکہ کہ یہ ایک فطرتی عمل بن جاتا ہے۔
    اگر آپ کے جاننے والے لوگ نہیں ہیں تو ظاہر سی بات ہے چاہئے کوئی بھی ہو کچھ نہ کچھ پریشانی تو ضرور ہو گی۔
    ایسا ممکن نہیں ہے کہ آپ ہر جگہ ایک جیسا آرا م دہ محسوس کریں ۔یہ ضرور ہو سکتا ہے کہ آپ اتنا زیادہ قابل اعتماد ہیں کہ آپ بہت جلد لوگوں کو قائل کرلیں لیکن ہر معاملہ میں تھوڑا وقت درکار ضرور ہوتا ہے۔

View More Details >>
Police Department Psychometric MCQs Rescue 1122

I enjoy being center of attractions.

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • a
  • مجھے توجہ کا مرکز بننا پسند ہے۔
    یہ ایک فطرتی عمل ہے ، ہر انسان چاہتا ہے کہ وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز ہو اور لوگ صرف اسی کے بارے میں اچھی اچھی باتیں کریں۔
    یہاں پر دو پہلو ہیں ایک تو یہ کہ مجھے توجہ کا مرکز بننا پسند ہے اور اگر توجہ کا مرکز نہیں بھی بنا تو کوئی مسئلہ نہیں میں ایک نارمل انسان کیطرح برتاؤ کر سکتا ہوں۔
    دوسرا پہلو یہ کہ میرے لئے توجہ کا مرکز بننا اتنا زیادہ اہم ہے کہ اگر میں توجہ کا مرکز نہ بن پاؤں تو میرے لئے ہر کام مشکل ہے اور میں اپنا برتاؤ نارمل لوگوں جیسا نہیں رکھ سکتا۔جو کہ ایک نارمل انسان کی عادت یا خصوصیت نہیں ہو سکتی۔

View More Details >>
Police Department Psychometric MCQs Rescue 1122

I tend to feel more comfortable with people I know well.

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • a
  • میں جن لوگوں کو جانتا ہوں ان میں زیادہ آرام دہ محسوس کرتا ہوں۔
    یہ ایک فطرتی عمل ہے، انسان جہاں بھی ہو اگر وہاں اس کے جاننے والے ہیں تو وہ زیادہ آرام دہ محسوس کرے گا۔ لیکن یہ ہرگز نہیں ہونا چاہیئے کہ آپ صرف وہاں آرام محسوس کریں جہاں آپ کے جاننے والے ہوں۔
    بہت سے محکمہ جات ریسکیو 1122، پولیس ڈیپارٹمنٹ یا دوسری بیلٹ فورسز ہیں جہاں آپکا سامنا آئے روز نئے لوگوں سے ہو گا ، اور آپکو انکے ساتھ ایڈجسٹ ہونا ا ہو گا۔
    اس لئے اپنے آپکو ہر ماحول اور ہر قسم کے لوگوں کا سامنا کرنے کیلئے تیار رکھیں تاکہ آپ ایک نارمل انسان کیطرح زندگی گزار سکیں اور کامیابی سے ہمکنار ہوں۔

View More Details >>
Police Department Psychometric MCQs Rescue 1122

I get bored easily.

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • d
  • انسان کو چاہیئے کہ وہ اپنے آپکو ایسا ڈھالے کہ جس ماحول میں رہے وہ اس میں خود کو ایڈجسٹ کر لے اور خود کو بور مت ہونے دے۔
    بہت سے طریقے ہیں جن سے آپ اپنی بوریت کو دور کر سکتے ہیں لیکن کوشش کریں کہ صرف مثبت عادات و اطوار کو اپنائیں۔
    کوئی بھی انسان کبھی بھی بور ہو جاسکتا ہے لیکن یہ ایک اچھی پریکٹس نہیں ہے کہ آپ آسانی سے بور ہو جائیں اور ہر وقت بوریت ہی محسوس کرتے رہیں۔
    اسکا مطلب ہے کہ آپ ایک نارمل انسان نہیں ہیں۔نارمل انسان کبھی بھی آسانی سے بور نہیں ہوتے وہ کوشش کرتے ہیں کہ ماحول میں ڈھل جائیں یا ماحول کو اپنی طبیعت کے مطابق ڈھال لیں۔
    اس لئے اگر آپ میں کو ئی ایسی جلد بور ہونے والی عادت یا سوچ ہے تو اس خوف اور عادت کو ختم کریں۔

View More Details >>